Inquilab Logo Happiest Places to Work

فضیلہ شیخ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا: پوسٹ مارٹم رپورٹ

Updated: May 22, 2026, 10:19 AM IST | Ali Imran | Amravati

امرواوتی میں حال ہی میں نئی نویلی دلہن فضیلہ شیخ کی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ۱۹؍ سالہ فضیلہ کو ہارٹ اٹیک نہیں آیا تھا بلکہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امرواوتی میں حال ہی میں نئی نویلی دلہن فضیلہ شیخ کی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ۱۹؍ سالہ فضیلہ کو ہارٹ اٹیک نہیں آیا تھا بلکہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیاہے۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ امراوتی کے سوداگر پورہ کی رہنے والی فضیلہ کی ناگپور میں اُس کے سسرال میں موت واقع ہوگئی تھی۔ مائیکے والوں نے اُس کی موت پر شکوک و شبہات کے باوجود فضیلہ کو امراوتی لاکر حیدر پورہ قبرستان میں دفن تو کردیا تھا تاہم تدفین کے بعد پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔ پولیس نے معاملہ درج کیا اور حیدرپورہ قبرستان سے قبر کھود کر لاش کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا تھا۔ تین دن بعد فضیلہ کے لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں واضح ہوگیا ہے کہ موت دل کا دورہ پڑنے سے نہیں بلکہ گلا دبانے سے ہوئی تھی۔ اس معاملے میں فضیلہ کے بھائی کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے دفعہ ۱۰۳، ۲۳۸، ۳۵۱ (۲) اور ۳ (۵) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کیس میں فضیلہ کے شوہر زبیر شیخ، بہنوئی محمد عرفان اور سسر جلیل شیخ کو ملزم بنایا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے اشتراک سے فروغ علم و ہنر کیلئے مشاورتی نشست

پولیس نے شوہر اور بہنوئی کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا تاہم فضیلہ کے سسر کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ملزمین پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی پولیس کررہی ہے۔ فضیلہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پولیس و عدالت سے انصاف کی امید ہے۔ جس لوگوں نے ہماری بچی کو قتل کیا ہے انہیں کڑی سے کڑی سزا ملنے چاہئے۔ یاد رہے کہ فضیلہ نے اپنے بھائی کو فون کرکے بتایا تھا کہ اس کے سسرال والے اسے جان سے مار سکتے ہیں۔ بھائی نے اس سے کہا تھا کہ میں صبح ناگپور آتا ہوں لیکن آدھے گھنٹے بعد ہی اسے سسرال کے پڑوس سے فون آیا کہ فضیلہ کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK