• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گڈکری کادعویٰ ،پیٹرولیم مصنوعات میں ایتھنول کی آمیزش سے گاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں

Updated: December 11, 2025, 8:09 PM IST | New Delhi

لوک سبھا میں جمعرات کو بتایا گیا کہ پیٹرول میں ایتھنول ملانے سے گاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے وقفہ سوال کے دوران دعویٰ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ایتھنول ملانے سے گاڑیوں کو کوئی نقصان ہوتا ہے۔

Nitin Gadkari.Photo:INN
نتن گڈکری۔ تصویر:آئی این این

لوک سبھا میں جمعرات کو بتایا گیا کہ پیٹرول میں ایتھنول ملانے سے گاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے وقفہ سوال کے دوران دعویٰ کیا  کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ایتھنول ملانے سے گاڑیوں کو کوئی نقصان ہوتا ہے یا نہیں، اس کی جانچ کی گئی، جس سے واضح ہوا کہ اس سے گاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں  مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ کسانوں کو ای۲۰؍ ایندھن کے استعمال سے کافی منافع مل رہا ہے۔ اس نظام سے ملک کے کسان توانائی فراہم کرنے والے بھی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:چین نے میکسیکو کی جانب سے درآمداتی محصولات میں اضافے کی مذمت کی

مرکزی وزیر پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ای۲۰؍ ایندھن کی وجہ سے خام تیل کی درآمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس نظام سے غیر ملکی زر مبادلہ کی بچت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت فی بیرل۶۰۔۶۵؍ ڈالر ہے لیکن ریفائننگ، انشورنس اور دیگر عوامل سے صارفین تک پہنچتے پہنچتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سائرہ بانو نے دلیپ کمار کو ان کے ۱۰۳؍ ویں یوم پیدائش پر یاد کیا

انہوں نے کہا کہ ای فیول سسٹم میں پیٹرول میں ۲۰؍ فیصد ایتھنول ملانے کا منصوبہ ہے اور فی الحال ۲ء۱۹؍سے ۴ء۱۹؍  فیصد تک ایتھنول ملایا جا رہا ہے۔۲۰؍ فیصد ایتھنول ملاوٹ کا ہدف بہت جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایتھنول کی پیداوار ملک کے کسانوں کو نمایاں معاوضہ فراہم کر رہی ہے۔ ملک میں اضافی ایتھنول کی پیداوار کو دیکھتے ہوئے اس کی برآمد بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK