Inquilab Logo Happiest Places to Work

گائمکھ سے کیڈبری جنکشن میٹرودیوالی پر شروع ہوسکتی ہے

Updated: August 30, 2026, 5:50 PM IST | Iqbal Ansari | Thane

 تھانے کے شہریوں کا میٹرو ٹرین میں سفر کرنے کا انتظار جلد ختم ہونے کی توقع ہے کیونکہ گائمکھ سے کیڈبری جنکشن تک میٹرو ریل کا سیفٹی ٹرائل مکمل ہو چکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس حصہ کو اسی سال کے آخر نومبر ۲۰۲۶ء میں دیوالی کے موقع پر عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔

The service will be started at 10 stations between Gamukh and Cadbury Junction. Photo: INN
گائمکھ سے کیڈبری جنکشن کے درمیان۱۰؍ اسٹیشنوں پر سروس شروع کی جائےگی۔ تصویر: آئی این این
تھانے کے شہریوں کا میٹرو ٹرین میں سفر کرنے کا انتظار جلد ختم ہونے کی توقع ہے کیونکہ گائمکھ سے کیڈبری جنکشن تک میٹرو ریل کا سیفٹی ٹرائل مکمل ہو چکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس حصہ کو اسی سال کے آخر  نومبر ۲۰۲۶ء میں دیوالی کے موقع پر عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایم ایم آر ڈی اے )کی میٹرو لائن۴؍ (۳۲ء۳۲؍ کلو میٹر) اور۴؍ اے (۲ء۸۸؍ کلو میٹر)کے گائمکھ سے کیڈبری جنکشن(۱۰ء۵؍ کلو میٹر)کے پہلے مرحلے کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
 
 
کمشنر آف میٹرو ریلوے سیفٹی( سی ایم آر ایس) کی جانب سے۶؍ٹرینوں (رولنگ اسٹاک) کو سیفٹی کلیئرنس جاری کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل جولائی/اگست۲۰۲۶ءمیں ہی ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن( آر ڈی ایس او)کی جانب سے اس روٹ کو تکنیکی منظوری مل چکی تھی۔جب تک موگھرپاڑاکا مرکزی میٹرو ڈپو مکمل نہیں ہوتا، تب تک گائمکھ اسٹیشن پر بنائے گئے خصوصی پٹ لائن میں ٹرینوں کو رکھنے اور ان کی دیکھ بھال کا نظام بنایا گیا ہے۔ 
 
 
میٹرو۴؍ کیلئے آرڈر کی گئی نئی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹرینوں کی آمد تک، میٹرو لائن۲؍ اے اور ۷؍ (چارکوپ ڈپو) کی بی ایس ایم ایل ریکس کو عارضی طور پر اس روٹ پر چلایا جائے گا۔افسران اور ایم ایم آر ڈی اے کی جانب سے فائر این او سی، اسٹیشنوں کے حتمی فنشنگ کام اور حتمی ضابطوں کی منظوری مکمل کی جا رہی ہے۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد نومبر ۲۰۲۶ء (دیوالی کے قریب) گائمکھ سے کیڈبری جنکشن کے درمیان۱۰؍ اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے باضابطہ سروس شروع کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK