اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے غزہ البانیز نے حقوق انسانی کونسل میں اسرائیل کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا
EPAPER
Updated: July 04, 2025, 12:16 AM IST | mum
اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے غزہ البانیز نے حقوق انسانی کونسل میں اسرائیل کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا
اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے غزہ فرانسسکا البانیز نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی تقسیم کے نام نہاد امریکی اور اسرائیلی منصوبے کو انتہائی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا ۔ البانیز نے کہا کہ غزہ میں صورتحال تباہی کی تمام حدیں عبور کر چکی ہے۔ انہوں نے امریکہ کے زیرسرپرستی چلنے والے ادارے غزہ ہیومنیٹرین فاؤنڈیشن کو ایک ایسا موت کا جال قرار دیا جو فلسطینیوں کو قتل یا جبری نقل مکانی پر مجبور کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔
فرانسسکا البانیز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بالکل واضح طور پر کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے سفاک نسل کشی کی ذمہ دار ریاست ہے۔ اسے سبق سکھایا جانا ضروری ہے۔ البانیز کے مطابق عالمی برادری کو فوری طور پر اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی لگانے، اس کے ساتھ تمام تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے معطل کرنے اور اس کی سیاسی و فوجی لیڈر شپ کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔اگر یہ ابھی نہیں کیا گیا تو غزہ میں جو انسانی بحران پیدا ہوا ہے وہ اتنا سنگین ہو جائے گا کہ پورا خطہ مشرق وسطیٰ اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ۱۷۱؍ بین الاقوامی فلاحی تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں ’غزہ ہیومنیٹرین فاؤنڈیشن‘ کو فوراً بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ غزہ میں عام شہریوں کو موت یا شدید زخمی ہونے کے خطرے سے دوچار کررہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کو ایک ناممکن انتخاب کا سامنا ہے ۔ یا تو بھوک سے مر جائیں یا خوراک کے حصول کی کوشش میں گولیوں کا سامنا کریں۔ اس بیان پر دستخط کرنے والی تنظیمیں عالمی طور پر معروف ہیں