’’دی پیلے آف فلسطین‘‘ کہلائے جانے والے فلسطینی فٹبالر سلیمان احمدالعبید غزہ شہر میں اسرائیلی امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ان کی موت کے بعد غزہ پٹی میں جاں بحق ہونےو الے فٹبالروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 07, 2025, 5:40 PM IST | Gaza Strip
’’دی پیلے آف فلسطین‘‘ کہلائے جانے والے فلسطینی فٹبالر سلیمان احمدالعبید غزہ شہر میں اسرائیلی امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ان کی موت کے بعد غزہ پٹی میں جاں بحق ہونےو الے فٹبالروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
غزہ شہر میں انسانی امداد کا انتظار کرنے کے دوران اسرائیلی فوج کی شوٹنگ میں فلسطینی فٹبالر سلیمان احمد العبید جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ۲۴؍ مارچ ۱۹۸۴ء کو غزہ میں پیدا ہونے والے سلیمان احمد زید العبید نہ صرف یہ کہ اپنے کلب بلکہ قومی اسکوئیڈ کے اہم لیڈر تھے۔ انہیں غزہ پٹی لیگ کے باصلاحیت حملہ آور میڈ فیلڈرز ( فٹ بال یا ہاکی جیسے کھیلوں میں ایسا کھلاڑی جو ٹیم کے درمیان کے حصے میں کھیلتا ہے اور اٹیک اور ڈیفنس دونوں میں کردار ادا کرتا ہے) ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سلیمان احمد کی موت کے بعد غزہ جنگ میں جاں بحق ہونے والے ایتھلیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: میانمار کے قائم مقام صدر مائنٹ سوی کا ۷۴؍ سال کی عمر میں انتقال
فلسطین اور دیگر ممالک کی اسپورٹس کمیونٹی نے ان کی موت پراظہارافسوس کیا ہے۔ العبید نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شباب الشاتی اور العمری کلب کے ذریعے اپنے فٹ بال کریئر کی شروعات کی تھی۔ ۲۰۱۰ء میں انہوں نے یمن کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹیم کے کیپٹن کے طور پر فلسطین کی نمائندگی کی تھی۔ سلیمان احمد العبید ’’دی پیلے آف فلسطین‘‘ کہلاتے تھے۔