امریکہ کے نیویارک شہر میں مظاہرین نے بروکلین میوزیم اور اقوام متحدہ سے متعلقہ مقامات پر توڑ پھوڑ کی اور سرخ پینٹ چھڑکا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۳۷؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 13, 2024, 7:47 PM IST | Jerusalem
امریکہ کے نیویارک شہر میں مظاہرین نے بروکلین میوزیم اور اقوام متحدہ سے متعلقہ مقامات پر توڑ پھوڑ کی اور سرخ پینٹ چھڑکا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۳۷؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکہ کے نیویارک شہر میں فلسطین حامی مظاہرین نے بروکلین میوزیم اور اقوام متحدہ سے متعلقہ مقامات پر توڑ پھوڑ کی اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے داخلی دروازے پر ریڈ پینٹ چھڑکا۔ اس ضمن میں میئر ایرک ایڈم نے اپنے ایکس پوسٹ میں بدھ کو کہا کہ ’’مظاہرین کے ذریعے میوزیم کے ڈائریکٹر این پیسٹر نیک اور ممبر بورڈ آف ٹرسٹیس کے گھروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔‘‘
انہوں نے ۴؍تصاویر شیئر کیں جن میں مظاہرین کو عمارت پر سرخ پینٹ چھڑکتے اور داخلی دروازے پر بینر آویزاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر لکھا ہے ’’این پاسٹرناک بروکلین میوزیم سفید بالادستی صیہونی۔‘‘ ایڈیم نے اپنے ایکس پوسٹ پر لکھا ہے کہ ’’یہ کوئی پر امن احتجاج یا تقریر نہیں بلکہ جرم ، ظاہر اور ناقابل قبول یہود دشمنی ہے۔ اس طرح کی حرکتوں کو نیویارک شہر میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘
ٹائلر میٹمن ، جو میوزیم کے ترجمان ہیں، نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے لیکن نشاندہی کی کہ پولیس میں شکایت درج کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم میوزیم کی قیادت کو نشانہ بنانے والی ان خطرناک سرگرمیوں سے کافی پریشان ہیں۔‘‘ مظاہرین نے جرمن قونصل خانے سے منسلک عمارتوں کے سامنے بھی سرخ پینٹ چھڑکا۔ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے اس معاملے میں ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کیا لیکن انہوں نے کہا کہ ایجنسی اس معاملے میں تفتیش کر رہی ہے اور مزید تفصیلات فراہم کی جائے گی۔ جرمنی اور فلسطینی سفارتکاروں کو بھی پیغام بھیج دیا گیا ہے۔