آئر لینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا کہ آئر لینڈ مئی کے اواخر تک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر سکتا ہے۔ انہوں نے مخصوص تاریخ نہیں بتائی لیکن کہا کہ ہم مئی کے آخر تک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں گے۔
EPAPER
Updated: May 15, 2024, 7:30 PM IST | Dublin
آئر لینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا کہ آئر لینڈ مئی کے اواخر تک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر سکتا ہے۔ انہوں نے مخصوص تاریخ نہیں بتائی لیکن کہا کہ ہم مئی کے آخر تک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں گے۔
آئر لینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا کہ آئر لینڈ مئی کے اواخر تک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر سکتا ہے۔ انہوں نے مخصوص تاریخ نہیں بتائی ہے۔ نائب وزیر اعظم مارٹن نے نیوز ٹاک ریڈیو اسٹیشن کو دیئے جانے والےانٹرویو کے دوران کہا کہ ’’ہم مئی کے آخر تک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نقبہ کا ۷۶؍ واں سال: دنیا کے مختلف علاقوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
یاد رہے کہ اسپین، آئر لینڈ، سلووینا اور مالٹا کے لیڈران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے کیلئے تیارہیں۔تاہم،آئر لینڈ نے بارہا کہا ہے کہ اسے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے میں کوئی اعتراض نہیں اگر یہ مشرقی وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ لیکن غزہ میں اسرائیلی جنگ نے اس مسئلے کو الگ رخ دیاہے۔خیال رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا تھا کہ اسپین، آئرلینڈ اور سلوینیا نے ارادہ کیا ہے کہ وہ ۲۱؍ مئی کو فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: کشمیری صحافی آصف سلطان کو یو اے پی اے کے ۵؍ سال پرانے مقدمے میں ضمانت
مارٹن نے کہا تھا کہ اب تک مخصوص تاریخ نہیں بتائی جا سکتی کیونکہ ہم دیگر ممالک نے ساتھ مشترکہ طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کیلئے گفتگو کے مرحلے میں ہیں۔ یہ واضح ہے کہ اگلے کچھ دنوں کی ہی کوئی تاریخ واضح تاریخ ہو گی لیکن ہم اس ماہ کے آخر میں ہی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں گے۔اس معاملے کی حتمی تفصیلات حاصل کرنےکیلئے میں آج کچھ وزرائے خارجہ سے بات چیت کروں گا۔