Inquilab Logo

غزہ جنگ: ملائیشیا میں کے ایف سی کے ۱۰۸؍ آوٹ لیٹس عارضی طور پر بند، بائیکاٹ وجہ

Updated: May 01, 2024, 2:43 PM IST | Kuala Lumpur

غزہ جنگ اور امریکہ کو اسرائیل کو ہتھیار کی فراہمی کے خلاف احتجاج کے سبب کمپنیوں کے بائیکاٹ کے دوران ملائیشیا میں کے ایف سی نے اپنے ۱۰۰؍ سے زائد آوٹ لیٹس عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں۔ ملائیشیا میں فلسطین حامی بائیکاٹ گروپ کے چیئرپرسن پروفیسر محمد نظری اسماعیل کے مطابق ملائیشیا کے متعدد باشندے امریکی کمپنیوں کو بھی اسرائیل سے متعلقہ سمجھتے ہیں جن میں کے ایف سی بھی شامل ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے ۱۰۰؍ سے زائدآوٹ لیٹسں عارضی طور پر بند کئے ہیں کیونکہ فلسطین کی حمایت میں بائیکاٹ کے دوران امریکی کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملائیشیا میں کمپنی کے ۶۰۰؍ آوٹ لیٹس ہیں۔ اس ضمن میں پیر کو دی اسٹریٹ ٹائمز نے ایک چینی زبان کے مقامی اخبار کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ ’’کیو آر ایس برانڈس‘‘، ملائیشیا میں کے ایف سی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ریستوراں آپریٹ کرتی ہے ، نے ملک میں کمپنی کے ۱۰۸؍ آوٹ لیٹس معطل کر دیئے۔ ‘‘

یاد رہے کہ  ۷؍ اکتوبر کو شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ کے آغاز کے بعد امریکہ کے ذریعے اسرائیل کو مسلسل فوجی امداد اور ہتھیار کی فراہمی کے خلاف احتجاج کے دوران بائیکاٹ کے مطالبے کی وجہ سے کمپنی کو ملائیشیا میں اپنے آپریشن کم کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ریلائنس کا کیمپا کولا کولڈ ڈرنکس مارکیٹ میں واپسی کیلئے تیار

پروفیسر محمد نظری اسماعیل، جو فلسطین حامی بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ، سینکشنز ملائیشیا کے چیئرپرسن ہیں، نے سنگاپور کے ایک اخبار کو بتایا کہ ’’کے ایف سی نشانہ بنائے جانے والی کمپنیوں کی بی ڈی ایس فہرست میں نہیں ہےمگر ملائیشیا کے متعدد باشندے امریکی کمپنیوں کو بھی اسرائیل سے متعلقہ سمجھتے ہیں جن میں کے ایف سی بھی شامل ہے۔ ‘‘

یاد رہے کہ بی ڈی ایس تحریک کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل فلسطین میں اپنا قبضہ اور غیر قانونی بازآبادکاری ختم کرے ۔ فلسطین کو یکساں درجہ دیا جائے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کو برقرار رکھا جائے۔ ‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ الجیریا میں امریکہ کے اسرائیل کو ہتھیار کی فراہمی کے خلاف احتجاج کے دوران کے ایف سی کی ایک شاخ کو افتتاح کے دو دن بعد بند کروایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK