Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’ڈان ۳‘‘ کے تنازع کے بعد فرحان نے سنی دیول پرسب سے بڑا داؤ کھیلا

Updated: March 03, 2026, 10:02 AM IST | Mumbai

سنی دیول ایکشن فلم: سنی دیول کے لیے ۲۰۲۶ء کی شروعات دھماکے دار رہی ہے۔ جی ہاں، ان کی’’بارڈر ۲‘‘ریلیز ہوئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے فلم نے خوب کمائی کر لی۔ فی الحال وہ اپنی اگلی فلم پر کام شروع کر چکے ہیں، جو فرحان اختر اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کی ایک ایکشن فلم ہے۔ کافی عرصے سے وہ اس پروجیکٹ کو لے کر خبروں میں تھے۔ اسی دوران معلوم ہوا کہ جس ڈائریکٹر نے اپنی فلاپ فلم کا سارا الزام سلمان خان پر ڈال دیا تھا، وہی اس پروجیکٹ میں سرمایہ لگا رہا ہے۔ جانیے یہاں کس کی بات ہو رہی ہے؟

Sunny And Farhan.Photo:INN
سنی دیول اور فرحان اختر۔ تصویر:آئی این این

سنی دیول کی بڑی واپسی کا سب کو انتظار ہے۔ اگرچہ وہ اس سال ایک بار زبردست دھوم مچا چکے ہیں، جب تھیٹر میں سنی پاجی کی’’بارڈر ۲‘‘ آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سپرہٹ ہو گئی۔ مگر ۵۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ اب بھی سنی دیول  کے انتظار میں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک فلم ۵۰۰؍ کروڑ نہیں کمائے گی، وہ فلم دیکھنے نہیں جائیں گے۔ خیر، اداکار کے پاس پہلے ہی کئی بڑی فلمیں ہیں۔ اس سال ان کی’’گبرو‘‘آنے والی ہے، جس کے بعد’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ بھی ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ اس وقت فرحان اختر کی ایک ایکشن فلم سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ جی ہاں، ایکسل انٹرٹینمنٹ نے سنی دیول پر بڑا داؤ لگایا ہے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے  اور جس ڈائریکٹر نے سلمان پر فلم کی ناکامی کا الزام ڈالا تھا، وہی اس میں پیسہ لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مغربی ایشیا میں پروازوں کا بحران برقرار؛ ایئر لائنز نے معطلی میں توسیع کردی

حال ہی میں اطلاع ملی ہے کہ سنی دیول بڑے پردے پر ڈبل دھما کہ کرنے جا رہے ہیں۔ اس بار وہ ایک بڑے ملٹی انڈسٹری اشتراک کے ساتھ واپسی کریں گے۔ مارچ ۲۰۲۶ء سے اداکار نے ایک نئی پین انڈیا ایکشن تھرلر کی شوٹنگ شروع کر دی ہے، جس میں وہ پہلی بار اداکارہ جیوتیکا کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں فلم کے بارے میں مزید اپڈیٹس۔

یہ بھی پڑھئے:کوپا ڈیل رے: بارسلونا کوایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف بڑے چیلنج

سنی دیول کی اگلی فلم  
 حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایکسل انٹرٹینمنٹ کے فرحان اختر اور رتیش سدھوانی سنی دیول کے ساتھ مل کر ایک نیا ایکشن پروجیکٹ لا رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ اگرچہ ابھی تک کوئی ٹائٹل فائنل نہیں کیا گیا، لیکن اطلاعات کے مطابق یہ ایک سسپنس سے بھرپور ایکشن تھرلر ہوگی۔ سنی دیول کے ساتھ جیوتیکا اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ پروجیکٹ ماس ایکشن اسٹوری ٹیلنگ کو ایک مضبوط تھرلر عنصر کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلمساز اے آر مروگادوس بھی بطور پروڈیوسر اس فلم سے جڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے سلمان کی ’’سکندر‘‘ بنائی تھی، جو فلاپ رہی تھی۔ یہ ایکشن تھرلر ۲۷؍ فروری  ۲۰۲۶ء کو فلور پر گئی تھی اور اس وقت اس کی شوٹنگ جاری ہے۔ فلم کی ہدایت کاری چنئی کے فلم میکر بالاجی گنیش کر رہے ہیں، جو پہلے اے آر مروگادوس کے ساتھ بطور کو ڈائریکٹر کام کر چکے ہیں۔ میکرز اس فلم کو ایک شاندار اور سسپنس سے بھرپور ایکشن فلم کے طور پر پیش کرنے کی تیاری میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK