• Sun, 19 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: ورلڈ بینک اور اقوامِ متحدہ کا ۷۰؍ارب ڈالر کی نئی تخمینہ لاگت پر کام جاری

Updated: October 19, 2025, 1:58 PM IST | New York

دنیا بھر کے اعلیٰ مالیاتی حکام نے اس ہفتے غزہ کی کی تعمیرِ نو میں مدد دینے کی اپنی آمادگی پر زور دیا ہے، جبکہ ورلڈ بینک اور اقوامِ متحدہ نے۷۰؍ ارب ڈالر کی نئی تخمینہ لاگت کو حتمی شکل دینے پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔

90 percent of Gaza`s buildings have been severely damaged in Israeli attacks. Photo: INN
اسرائیلی حملوں میں غزہ کی ۹۰؍ فیصد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تصویر: آئی این این

دنیا بھر کے اعلیٰ مالیاتی حکام نے اس ہفتے غزہ کی کی تعمیرِ نو میں مدد دینے کی اپنی آمادگی پر زور دیا ہے، جبکہ ورلڈ بینک اور اقوامِ متحدہ نے۷۰؍ ارب ڈالر کی نئی تخمینہ لاگت کو حتمی شکل دینے پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل انگوزی اوکونجو-ایویلا نے بتایا کہ ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو مشورہ دینے والی وزارتی سطح کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ارکان نے جمعرات کو ہونے والی ایک میٹنگ میں اس عمل میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بہت شکر گزار ہیں کہ جنگ بندی ہو گئی ہے، قتل و غارت رک گئی ہے، یرغمالوں کو گھر واپس لایا گیا ہے اور فلسطینیوں کو خوراک مل رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ کی تعمیر نو کیلئے فلسطینی اتھاریٹی کا۵؍سالہ منصوبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اگلے مرحلے کی جانب ایک قدم ہوگا، اور وہ مرحلہ پُرامن طریقے سے مکمل ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی اتھاریٹی نے غزہ کی تعمیرِ نوکیلئے ۳؍ مراحل پر مشتمل ۵؍سالہ منصوبہ پیش کیا تھا جس کا مقصد جنگ سے تباہ حال علاقے کو دوبارہ آباد کرنا اور اسے ریاستِ فلسطین کا فعال، مربوط اور ترقی یافتہ حصہ بنانا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK