• Fri, 28 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی ڈی پی شرحِ نمو دوسری سہ ماہی میں ۲ء۸؍فیصد

Updated: November 28, 2025, 5:59 PM IST | New Delhi

خدمات اور مینوفیکچرنگ شعبوں کی شاندار کارکردگی کے مظاہرے کی بدولت موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر ۲۰۲۵ء) میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحِ نمو سالانہ بنیاد پر ۲ء۸؍ فیصد رہی۔

India DGP.Photo:INN
ہندوستان جی ڈی پی۔ تصویر:آئی این این

خدمات اور مینوفیکچرنگ شعبوں کی شاندار کارکردگی کے مظاہرے کی بدولت موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر ۲۰۲۵ء) میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحِ نمو سالانہ بنیاد پر ۲ء۸؍ فیصد رہی۔
مرکزی شماریاتی دفتر کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق  دوسری سہ ماہی میں مستقل قیمتوں پر مبنی جی ڈی پی۶۳ء۴۸؍  لاکھ کروڑ روپے رہنے کا اندازہ ہے، جو گزشتہ برس کی اسی سہ ماہی کے  ۹۴ء۴۴؍لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں ۲ء۸؍فیصد زیادہ ہے۔ یہ گزشتہ ۶؍ سہ ماہیوں میں سب سے تیز اضافہ ہے۔ اس سے پہلے اپریل- جون ۲۰۲۵ء کی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرحِ نمو ۸ء۷؍ فیصد اور گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ۶ء۵؍ فیصد رہی تھی۔
زیر جائزہ سہ ماہی میں خدمات کے شعبے کی شرحِ نمو ۲ء۹؍ فیصد اور مینوفیکچرنگ کی۱ء۹؍فیصد درج کی گئی۔ مالیاتی، رئیل اسٹیٹ اور پیشہ ورانہ خدمات کے شعبے میں ۲ء۱۰؍ فیصد کا مضبوط اضافہ درج کیا گیا۔ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی (اپریل-ستمبر ۲۰۲۵ء) میں جی ڈی پی کی مجموعی شرحِ نمو ۸؍فیصد رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ ۱ء۶؍ فیصد اور دوسری ششماہی میں ۹ء۶؍ فیصد رہی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:سری لنکا نے پاکستان کو قریبی مقابلے میں ۶؍ رن سے شکست دے دی

شیئر بازاروں میں تیزی تھمی  
بیرونی ممالک سے ملے منفی اشاروں کے درمیان پرائیویٹ بینکوں، تیل و گیس اور رئیلٹی سیکٹر کی کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ کے سبب جمعہ کو گھریلو شیئر بازاروں میں گراوٹ دیکھی گئی۔  بی ایس ای کا ۳۰؍شیئرس والا حساس انڈیکس سینسیکس۷۱ء۱۳؍ پوائنٹس  گراوٹ کے ساتھ۲۹ء۸۵۷۰۰؍  پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی ۵۰؍ انڈیکس بھی۹۵ء۱۴؍ پوائنٹس یعنی ۰۶ء۰؍ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ۶۰ء۲۶۲۰۰؍ پر رہا۔ دونوں انڈیکس جمعرات کو گزشتہ۱۴؍مہینوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوئے تھے۔  

یہ بھی پڑھئے:ہانگ کانگ :آتشزدگی سانحہ میں اب تک ۱۲۸؍افراد ہلاک، ۷۹؍ زخمی، ۲۰۰؍ لاپتہ

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔ نفٹی مڈ کیپ-۵۰؍انڈیکس ۲۱ء۰؍فیصد اور اسمال کیپ-۱۰۰؍ انڈیکس  ۱۵ء۰؍فیصد پھسل گیا۔ بیرونی ممالک بازاروں میں بھی جمعہ کو گراوٹ درج کی گئی۔  
آٹو، فارما، میٹل، ہیلتھ کیئر اور سرکاری بینکوں کے شیئرز میں خریداری کا زور رہا  جبکہ تیل و گیس، نجی بینکوں، رئیلٹی اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔   سینسیکس کی کمپنیوں میں مہندرا اینڈ مہندرا کا شیئر دو فیصد سے زیادہ گر گیا۔ سن فارما، کوٹک مہندرا بینک اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے شیئرز میں تیزی رہی۔ وہیں پاور گرڈ، اٹرنل، بھارتی ایئرٹیل اور ایکسس بینک کے شیئرز میں گراوٹ کا رجحان رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK