Inquilab Logo

اپریل سے مہنگی دوائیں خریدنے کیلئے تیار ہو جائیں ،اضافہ کو سرکار کی منظوری

Updated: March 30, 2022, 10:21 AM IST | new Delhi

؍ ۸۰۰سے زائد دوائیوں کے دام بڑھیں گے جن میں پیرا سیٹامول ، ذیا بیطس ،بلڈ پریشر، کینسر اورمختلف انفیکشن کی دوائیاں شامل ہیں

Expensive medicines will increase the burden on the common man
دوائیاں مہنگی ہونے سے عام آدمی پر بوجھ بڑھے گا

:ملک میں پیٹرولیم اشیا،پکوان کے لئے استعمال ہونے والے تیل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ  کے بعد اب  حکومت نے دوائیوں کی قیمت میں بھی اضافہ کی ٹھان لی ہے۔ یکم اپریل سے ۸۰۰؍ سے زائد دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کو ہری جھنڈی دے دی گئی ہے۔   ان دوائیوں میں پیرا سیٹا مول جیسی ہر گھر میں استعمال ہونے والی بنیادی دوا کے ساتھ ساتھ شوگر ، بلڈپریشر ، کینسر ، خون کی کمی (اینیمیا )،مختلف انفیکشن اور جلد کی بیماریوں کی دوائیاں بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی سر دی،بخار کی دوائیوں کی قیمتو ں میں بھی اضافہ ہو گا جس سے ملک کے تقریباً ہر گھر کا ماہانہ بجٹ  مزید بگڑنا طے ہے کیوں کہ ہر گھر میں   ماہانہ تنخواہ میں سے کچھ رقم دوائوں کے لئے مختص کی جاتی ہے ۔ 
 نیشنل فارماسیوٹیکلز پرائزنگ اتھاریٹی کی طرف سے دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ کی کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے۔ یہ اضافہ ہر چند کہ ۱۰ء۷؍ فیصد ہو گا لیکن اس سے قبل کبھی بھی اتنا بڑا اضافہ یکشمت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔   بتایا جارہا ہے کہ اضافی قیمتوں کا اثر میڈیکل آلات پر بھی پڑے گا اورتھرمامیٹر، پلس آکسی میٹر،بی پی مشینوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ اس کی وجہ سے اضافہ ہو گا۔ اس معاملے میں اب تک کسی پارٹی نے آواز بلند نہیں کی ہے۔ صرف سی پی ایم نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے عوام مخالف اقدامات سے باز رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK