Inquilab Logo

غازی آباد: دولت نگر کالونی میں سیکڑوں افراد گھروں میں پھنسے

Updated: July 10, 2023, 3:15 PM IST | Ghaziabad

این ڈی آر ایف کی ٹیم نےلوگوں سے گھروں میںرہنے کی اپیل کی ہےجبکہ مدد کی ضرورت پڑنے پر مطلع کرنے کو کہا ہے

Ghaziabad.photo;INN
غازی آباد۔ تصویر :آئی این این

غازی آباد کی دولت نگر نامی کالونی میں ۲؍ دنوں سےجاری مسلسل بارش کی وجہ سے دریا اور ندیوںکا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این ڈی آر ایف کی ٹیم نے اتوار کی رات ۳۳؍ لوگوں کو بچایا تھاجبکہ  کئی خاندان اب بھی گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ گھروں میں ۵؍تا ۱۲؍فٹ تک پانی بھرا ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں لوگ تیراکی کے ذریعے گھروں سے باہرنکلنے پر مجبور ہیں ۔ راحت رسانی کے ذریعے محفوظ کئے گئے لوگوں کو قریبی شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غازی آباد کی دولت نگر کالونی کافی ڈھلوان پر بنی ہوئی ہے جہاں تقریباً ۶۰؍ تا ۷۰؍گھروںکے۲۵۰؍لوگ رہتے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ بہت سے افراد جان بچانے کیلئے چھت پر چڑ گئے تھے۔انتظامیہ نے لوگوں سےگھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ مدد کی ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیم کو مطلع کرنے کو کہا ہے ۔ 

ghaziabad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK