Inquilab Logo

مسلمانوں کو ۱۹۴۷ء میں ہی پاکستان بھیج دیا جانا چاہئے تھا :گری راج سنگھ

Updated: February 22, 2020, 1:07 PM IST | Agency | Patna

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا ہے۔

مرکزی وزیر گری راج سنگھ:فائل فوٹو
مرکزی وزیر گری راج سنگھ:فائل فوٹو

 پٹنہ :  بی جے پی  کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے  ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزادی کے وقت پاکستان بننے کے بعد تمام مسلمانوں کو وہاں نہ بھیج پانےکی قیمت آج ہندوستان چکا رہا ہے، ہمارے باپ دادا اور اس وقت کے لیڈران نے ایک بڑی غلطی کر دی۔گری راج سنگھ نے بہار کے سیمانچل علاقے کے پورنیہ ضلع میں یہ بیان دیا  جہاں مسلم آبادی بڑی تعداد میں ہے ۔ گری راج نےسی ا ے اے کی حمایت میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ ملک، آزادی کے وقت پاکستان بننے کے بعد  تمام مسلمانوں کو وہاں نہیں بھیج پانے اور ہندوؤں کو یہاں نہیں لا نےکی قیمت چکا رہا ہے۔ آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ وہی تاریخی غلطی ہے۔
  سی اے اے قانون کی ضرورت بتاتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہاکہ جب ہمارے باپ دادا برطانوی حکومت سے آزادی کے لئے لڑ رہے تھے، جناح ایک اسلامی ملک بنانے پر زور دے رہے تھے، تاہم، ہمارے باپ دادا نے ایک غلطی کر دی، اگر انہوں نے تمام مسلمانوں کو پاکستان بھیج دیا ہوتا اور ہندوؤں کو یہاں لے آئے ہوتے، تو ایسے قانون کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔     گری سنگھ کے اس بیان پرایل جے پی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ پارٹی صدرچراغ پاسوان نے کہا کہ بی جے پی  ایسے بے  تکے بیانات کی وجہ سے دہلی الیکشن   ہاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK