• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’مراٹھوں کو انصاف دیجئے، لیکن او بی سی کے حقوق نہ چھینئے‘‘

Updated: September 18, 2026, 12:26 PM IST | Ali Imran | Nagpur

منوج جرنگے کے مراٹھا ریزرویشن احتجاج کے معاملے پر کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے ریاستی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کو مراٹھا برادری کو انصاف فراہم کرنا چاہیے، لیکن جرنگے کے سامنے جھک کر او بی سی سماج کا نقصان کیوں کررہے ہیں؟‘‘

Vijay Wadettiwar. Photo: INN
وجئے وڈیٹیوار۔ تصویر: آئی این این

منوج جرنگے کے مراٹھا ریزرویشن احتجاج کے معاملے پر کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے ریاستی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کو مراٹھا برادری کو انصاف فراہم کرنا چاہیے، لیکن جرنگے کے سامنے جھک کر او بی سی سماج کا نقصان کیوں کررہے ہیں؟‘‘ ناگپور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے مراٹھا-او بی سی ریزرویشن، جرنگے کے خلاف بدعنوانی کے الزامات، مراٹھواڑہ میں خشک سالی، اور ناگپور میں بگڑتے ہوئے امن و امان کے موضوعات پرریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔  ریزرویشن کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے وڈیٹیوار نے کہا، ’’مراٹھا برادری کو انصاف ملنا چاہیے، ہم کبھی اس کے مخالف نہیں رہے۔ تاہم، ایک برادری کو انصاف دینے کے لئے دوسری برادری کے آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ حقیقت ہے کہ اس حکومت نے او بی سی سماج کو نقصان پہنچایا ہے۔ ۳۷۸ ؍او بی سی ذاتوں میں سے ۲۰۰؍ذاتوں کے لوگوں کی فی کس آمدنی ۲؍ہزار روپے سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بلڈانہ: ضلع پریشد اردو اسکول کی انوکھی پہل، ’’میرے اسکول میں خوبصورت جماعت‘‘ مہم کا اعلان

اگر حکومت او بی سی کو صرف اس لیے نقصان پہنچا رہی ہے کہ کسی نے سڑکوں پر طاقت کا مظاہرہ کیا، تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘‘ منوج جرنگے کے احتجاج پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے وڈیٹیوار نے بہت سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جرنگے پاٹل کے قریبی شخص کو محکمہ آبی وسائل سے ہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹ ملے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ان کاموں کو روک دیا تو جرنگے پاٹل نے وزیر اعلیٰ کو برا بھلا کہا؟ کیا وہ اسی غصے میں ممبئی کیلئے  روانہ ہوئے تھے؟ اور اب بھوک ہڑتال اچانک ملتوی ہونے کے پیچھے حکومت اور جرنگے پاٹل کے درمیان اصل میں کیامعاہدہ ہوا ہے؟‘‘ وڈیٹیوار نے خشک سالی کے مسئلہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہا کہ اس سال بھی مراٹھواڑہ میں بارش کی شدید کمی سے فصلیں خطرے میں ہیں اور چارے کا مسئلہ بھی سنگین ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK