Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی عوامل عناصر شیئر بازار کی سمت طے کریں گے

Updated: August 16, 2026, 7:05 PM IST | Mumbai

گزشتہ ہفتے اہم اشاریوں میں گراوٹ کے بعد آنے والے ہفتے میں گھریلو شیئر بازاروں کی سمت کا انحصار بنیادی طور پر عالمی عوامل پر ہوگا۔ سرمایہ کاروں کی نظر مغربی ایشیا کے بحران کے ساتھ ساتھ خام تیل کی قیمتوں پر بھی ہوگی۔ گھریلو سطح پر نو اہم صنعتوں کے جولائی کے اعداد و شمار بھی اگلے ہفتے جاری کیے جانے ہیں۔ شیئر بازار کی سمت طے کرنے میں ان اعداد و شمار کا بھی اہم کردار ہوگا۔

Share Market.Photo:INN
شیئر مارکیٹ۔ تصویر:آئی این این

گزشتہ ہفتے اہم اشاریوں میں گراوٹ کے بعد آنے والے ہفتے میں گھریلو شیئر بازاروں کی سمت کا انحصار بنیادی طور پر عالمی عوامل پر ہوگا۔ سرمایہ کاروں کی نظر مغربی ایشیا کے بحران کے ساتھ ساتھ خام تیل کی قیمتوں پر بھی ہوگی۔ گھریلو سطح پر نو اہم صنعتوں کے جولائی کے اعداد و شمار بھی اگلے ہفتے جاری کیے جانے ہیں۔ شیئر بازار کی سمت طے کرنے میں ان اعداد و شمار کا بھی اہم کردار ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:نرگس فخری روزانہ ۲۴؍ کلومیٹر سائیکل چلا رہی ہیں، اپنی فٹنیس کا راز بھی کھولا

گزشتہ ہفتے بی ایس ای کا۳۰؍ شیئرس والا سینسیکس پیر اور جمعرات کو مضبوطی کے ساتھ بند ہوا جبکہ دیگر تین دن اس میں گراوٹ دیکھی گئی۔ ہفتے کے دوران یہ ۹۲ء۴۸۹؍ پوائنٹس یعنی ۶۲ء۰؍ فیصد کی ہفتہ وار گراوٹ کے ساتھ۲۵ء۷۸۹۰۰؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ۵۰؍ انڈیکس پیر کے علاوہ باقی چار دن سرخ نشان میں بند ہوا۔ ہفتے کے دوران اس میں۶۵ء۲۰۴؍ پوائنٹس یعنی  ۰ء۸۳؍ فیصد کی کمی ہوئی اور جمعہ کو یہ۲۴۳۶۶؍ پوائنٹس پر رہا۔ وسیع تر بازار میں ملا جلا رجحان رہا۔ نفٹی مڈ کیپ ۵۰؍انڈیکس میں ۴۸ء۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ اسمال کیپ-۱۰۰؍انڈیکس میں ۶۵ء۰؍ فیصد کی کمی درج کی گئی۔
سینسیکس کی ۳۰؍ کمپنیوں میں سے ۱۹؍ کے شیئرس میں ہفتہ وار گراوٹ رہی۔ ٹی سی ایس کا شیئر ۸۶ء۳؍ فیصد ٹوٹ گیا۔ آئی ٹی سی میں ۷۷ء۲؍ فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ میں ۷۰ء۲؍ فیصد، اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں۵۶ء۲؍ فیصد، ٹاٹا اسٹیل میں ۴۵ء۲؍ فیصد، پاور گرڈ میں۹۳ء۱؍ فیصد، مہندرا اینڈ مہندرا میں۷۸ء۱؍ فیصد، ریلائنس انڈسٹریز میں ۷۷ء۱؍ فیصد اور ایکسس بینک میں ۶۶ء۱؍ فیصد کی کمی رہی۔’

یہ بھی پڑھئے:رحمت کی سنچری کی بدولت افغانستان کی شاندار فتح، سیریز پر بھی قبضہ

ماروتی سوزوکی کا شیئر۳۲ء۱؍ فیصد، سن فارما کا۲۴ء۱؍ فیصد، این ٹی پی سی کا۱۶ء۱؍ فیصد اور ٹیک مہندرا کا۹۲ء۰؍ فیصد پھسل گیا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک، انڈیگو، ایشین پینٹس، انفوسس، ٹرینٹ اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئر بھی سرخ نشان میں رہے۔ ٹائٹن میں ۷۵ء۲؍ فیصد کی ہفتہ وار تیزی رہی۔ بی ای ایل کا شیئر ۰۶ء۲؍ فیصد، بھارتی ایئرٹیل کا ۶۸ء۱؍ فیصد اور بجاج فن سرو کا۴۰ء۱؍ فیصد اضافے میں رہا۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، ایٹرنل، بجاج فائنانس، اڈانی پورٹس، ایل اینڈ ٹی، ہندوستان یونی لیور اور کوٹک مہندرا بینک کے شیئروں میں بھی تیزی رہی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK