Inquilab Logo

گوگل کا ہندستان کیلئے۱۰؍ ارب ڈالرکا ڈیجیٹائیزیشن فنڈ کا اعلان

Updated: July 14, 2020, 10:39 AM IST | Agency | New Delhi

سندرپچائی نے گوگل فار انڈیا پروگرام کے دوران اعلان کیا،۵؍تا۷؍برس میں سرمایہ کاری کی جائے گی

Google - Pic : INN
گوگل ۔ تصویر : آئی این این

گوگل نے ہندستان کی ڈیجیٹل معیشت کو رفتار فراہم کرنے کے مقصد سے ۱۰؍ ار ب ڈالر (۲۵؍ہزارکروڑروپے) کے گوگل ڈیجیٹائیزیشن فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
 گوگل اینڈ الفابیٹ کے چیف ایکزیکیٹیو افسر سندر پچائی نےپیر کوگوگل فار انڈیا پروگرام کے دوران یہ اعلان کرتےہوئے کہاکہ آئندہ ۵؍ سے ۷؍برسوں میں یہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انکی کمپنی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا نظریہ میں تعاون کرکے بہت فخر محسوس کررہی ہے۔
 انہوں نےکہاکہ ان کی کمپنی کی توجہ زیادہ سے زیادہ ہندستانیوں کو آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے میں انٹرنیٹ کے استعمال کرنے کا اہل بنانے پر ہے۔ ابھی ملک کا بیشتر کاروبار ڈیجیٹل بن رہا ہے۔ انہوں نے ملک میں چھوٹے کاروباریوں کو کامیاب بنانے کے لئے گوگل کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کمپنی ۳؍ کروڑخواتین کو ڈیجیٹل خواندہ بنانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔
 پچائی نے کہاکہ ۲۰؍لاکھ سے زیادہ صارفین نے ضروری اشیا کی خرید کے لئے گوگل پے کا استعمال کیا ہے اور ۳۰؍لاکھ سے زیادہ کاروباری گوگل پے سے ادائیگی قبول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرسار بھارتی کے ساتھ ملکر ایک ڈجوٹینمنٹ سیریز شروع کرنے کی تیاری چل رہی ہےجس میں چھوٹے کاروباریوں کوموجودہ حالت میں ڈیجیٹل ٹول اختیار کرنے سے متعلق بتایا جائے گا۔
 پچائی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مواصلات، انفارمیشن تکنالوجی اور الیکٹرنکس کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہاکہ وہ اس سے بہت خوش ہیں کہ گوگل نےہندستان کے ڈیجیٹل جدت کو قبول کیا ہے اور مزیدامکانات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گوگل کے اس فنڈ سے اس میں مزیدتیزی آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK