Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوگل کے سی ای او سندر پچائی کا آبائی مکان فروخت

Updated: May 20, 2023, 12:29 PM IST | New Delhi

تمل اداکار اورہدایتکار سی منی کندن نے گھرخرید لیا۔ کاغذات دیتے وقت سندر کے والد کی آنکھوں میں آنسو تھے

Sundar Pichai in his native house
سندر پچائی اپنے آبائی گھر میں

 گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے۔ اس کے سی ای او سندر پچائی کو کون نہیں جانتا۔ پچائی نے اپنے بچپن سے جوانی تک کا وقت چنئی میں گزارا  لیکن چنئی کا وہ گھر جہاں پچائی رہتے تھے اب فروخت ہو چکا ہے۔ ہندو بزنس لائن کی رپورٹ کے مطابق تمل اداکار اور فلم ڈائریکٹر سی منی کندن نے یہ گھر خریدا ہے۔ یہ گھر کتنی رقم میں فروخت ہوا، یہ معلومات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ لیکن یہ گھر بیچتے ہوئے سندر پچائی کے والد کی آنکھوں میں آنسو تھے۔
 سندر پچائی کا یہ فروخت شدہ گھر چنئی کے رہائشی علاقے اشوک نگر میں ہے۔ یہ گھر اب منی کندن کی ملکیت ہو گا۔  منی کندن ایک پراپرٹی خریدنے کے خواہاں تھے۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ گھر جہاں سندر پچائی نے اپنا بچپن  اور جوانی گزاری تھی تو وہ فروخت کے  لئے ہے تو انہوں نے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا۔
  منی کندن نے کہا’’ `سندر پچائی نے ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وہ گھر خریدنا جہاں وہ رہتے تھے  میری زندگی کا قابل فخر کارنامہ ہے۔ منی کندن خود ایک ریئل اسٹیٹ ڈیولپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تقریباً۳۰۰؍ مکانات بنائے اور ان کی فراہمی کی ہے۔ منی کندن نے کہا کہ گوگل کے سی ای او کے والدین کی انسانیت نے انہیں جذباتی کر دیا۔‘‘
  منی کندن  نے کہا’’ `سندر پچائی کی ماں نے خود ایک فلٹر کافی بنائی تھی۔ پچائی کے والد نے مجھے پہلی ہی ملاقات میں دستاویزات پیش کئے۔ میں ان کی عاجزی سے مسحور ہو گیا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا’’درحقیقت، ان کے والد نے رجسٹریشن آفس میں گھنٹوں انتظار کیا اور مجھے دستاویزات دینے سے پہلے تمام مطلوبہ ٹیکس ادا کردیئے۔‘‘
  منی کندن نے کہاکہ’’ دستاویزات سونپتے وقت سندر کے والد کی آنکھوں میں آنسو تھے کیونکہ یہ ان کی پہلی جائیداد تھی۔ ‘‘سندر پچائی کی پرورش چنئی میں ہوئی  لیکن وہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے  ۱۹۸۹ء میں آئی آئی ٹی کھڑگپور گئے تھے۔ ان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ پچائی۲۰؍ سال کی عمر تک اس گھر میں رہتے تھے۔ جب سندر پچائی نے دسمبر میں چنئی کا دورہ کیا تو انہوں نے سیکوریٹی گارڈ کو کچھ نقدی اور گھریلو سامان دیا تھا۔

google Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK