Inquilab Logo

گوگل کے۲؍لاکھ ملازمین آئندہ سال جولائی تک گھر سے ہی کام کریں گے

Updated: July 29, 2020, 11:44 AM IST | Agency | Zurich

کمپنی کے سی ای او سندر پچائی نے ملازمین کو بھیجے گئے ای میل میں کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہم گھر سے کام کرنےکی پالیسی میں توسیع کررہے ہیں

Google - Pic : INN
گوگل ۔ تصویر : آئی این این

کورونا بحران کے درمیان بیشتر کمپنیاں اپنے ملازمین سے `ورک فرام ہوم کرا رہی ہیں۔ لاک ڈاؤن اور کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے شروع میں کچھ کمپنیوں نے ملازمین سے گھر سے کام کرانے کا سلسلہ شروع کیا تھا، لیکن اب ایسی کمپنیوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے جو `ورک فرام ہوم کرا رہی ہیں۔ دراصل کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ پر کوئی کنٹرول دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے، اس وجہ سے کئی کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ `ورک فرام ہوم کے کلچر کو مزید فروغ دیا جانا چاہئے۔ مقبول عام سرچ انجن گوگل بھی ان کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ گوگل نے تو اپنے ملازمین کے گھر سے کام کرنے کے آرڈر میں توسیع بھی کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب آئندہ سال جون تک گوگل کے ملازمین گھر سے کام کریں گے۔
 قابل ذکر ہے کہ پہلے گوگل نے اپنے ملازمین سے کہا تھا کہ وہ دسمبر۲۰۲۰ءتک گھر سے ہی کام کریں لیکن اب اس مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندرپچائی نے ملازمین کو بھیجے گئے ای میل میں کہا ہے کہ ’’ہم کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے گھر سے کام کرنے کی پالیسی میں ۳۰؍ جون ۲۰۲۱ء  تک توسیع کررہے ہیں، اس پالیسی کے تحت ملازمین کو دفترآنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ ان عہدوں کے لیے ہے جن میں دفتر سے کام کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔گوگل کے اس قدم سے متعلق ٰخبریں ’وال اسٹریٹ جرنل‘ میں شائع ہوئی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس قدم سے گوگل کے تقریباً دو لاکھ ملازمین اور دنیا بھرمیں موجود کنٹریکٹرز گھر سے ہی کا م کر سکیں گے۔
  گوگل کے ذریعہ جون۲۰۲۱ء تک ملازمین سے `ورک فرام ہوم کرائے جانے  کے فیصلے  کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دوسری ٹیک کمپنیاں بھی `ورک فرام ہوم کے متبادل کو آگے بڑھا سکتی ہیں۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ ملازمین کے دفتر لوٹنے سے کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل نے نہ صرف اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے بلکہ ان کے لئے بونس کا بھی اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین گھر سے کام کرنے کے لئے خوشی خوشی تیار ہیں۔ اس بارےمیں ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل کے علاوہ امریکہ کی دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی تیاری کررہی ہیں۔کچھ کمپنیوں نےیہ پالیسی تیار کرلی ہے جبکہ کچھ ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور جلد ہی وہ اسے ملازمین کیلئے جاری کردیں گی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK