Inquilab Logo Happiest Places to Work

چھوٹے یوپی آئی ٹرانزیکشن پر سبسیڈی کو حکومت نے کم کردیا!

Updated: August 23, 2025, 5:08 PM IST | Agency | Chennai

جب بھی آپ کوئی ادائیگی کرنے کے لئے کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہیں اور لین دین مکمل ہو جاتا ہے تو یہ بالکل آسان اور مفت محسوس ہوتا ہے لیکن کیا یہ ٹرانزیکشن حقیقت میں مفت ہے؟

Picture: INN
تصویر: آئی این این

جب بھی آپ کوئی ادائیگی کرنے کے لئے کیو آر کوڈ اسکین کرتے ہیں اور لین دین مکمل ہو جاتا ہے تو یہ بالکل آسان اور مفت محسوس ہوتا ہے لیکن کیا یہ ٹرانزیکشن حقیقت میں مفت ہے؟ یو پی آئی کے ذریعے ادائیگیاں اگرچہ صارفین کے لئے مفت ہیں مگر اس سروس کے پس منظر میں موجود ادائیگی کے انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنے کا خرچ حکومت برداشت کرتی ہے۔ یہ اخراجات حکومت بینکوں اور دیگر اداروں کو سبسیڈی کے ذریعے ادا کرتی ہے، خاص طور پر چھوٹی مالیت کے ٹرانزیکشنز پر۔لیکن حکومت کی جانب سے لگاتار سبسیڈی میں کمی اور آئندہ مزید کمی کے آثار نے یو پی آئی خدمات  فراہم کرنے والے اداروں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ صنعت سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب ان اداروں کے کاروباری ماڈل میں تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے کیونکہ چھوٹی مالیت کی ادائیگیوں کو  برقرار رکھنا اور اسے گاہکوں کے لئے شروع رکھنا  دن بہ دن مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔
 اگرچہ صنعت نے اس پر تشویش ظاہر کی ہے لیکن مالیاتی شعبے کے ماہرین جن میں حکومت کے بھی کچھ ماہرین شامل ہیںیہ کہتے ہیں کہ سبسیڈی وقتی مقاصد کے  لئے دی گئی تھی، جیسے کہ نوٹ بندی اور کووڈ کے دوران ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری پیسہ مستقل طور پر نجی کمپنیوں کے کاروبار کو سہارا دینے کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ یو پی آئی کا بنیادی ٹیکنالوجی ڈھانچہ حکومت نے بنایا ہے اور نجی ادارے اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
 وزارتِ خزانہ نے چھوٹے تاجروں پر کی جانے والی چھوٹی مالیت کی یو پی آئی ادائیگیوں کے لیے دی جانے والی سبسیڈی کو کم کر دیا ہے۔ پچھلے سال فی۱۰۰؍ روپے کے لین دین پر بینک کو۰ء۲۵؍ روپے ملتے تھے مگر اب یہ گھٹا کر۰ء۱۵؍ روپے کردیا گیا ہے۔ اسی طرح بجٹ میں بھی حکومت نےبھیم یو پی آئی کی چھوٹی مالیت کی  ادائیگیوں پر سبسیڈی کو نصف سے بھی کم کر کے۱۵۰۰؍ کروڑ روپے کر دیا ہے  جبکہ پچھلے مالی سال یہ رقم ۳۵۰۰؍کروڑ روپے تھی۔ اس سے عام گاہکوںکو فوری طور پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن بینکوںکی کمائی کم ہو جائے گی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK