Inquilab Logo

’ سرکار کا طریقہ اس ملک کو خطرہ میں ڈال رہاہے، نفرت نہیں محبت کو فروغ دیجئے‘

Updated: August 10, 2023, 9:38 AM IST | new Delhi

ملک کےحالات پر فاروق عبداللہ کا غصہ پھوٹ پڑا، پارلیمنٹ میںحکومت کو یہ تک کہہ دیا کہ ’’اگر دم ہےتو پاکستان سے جنگ کر لو ، ہم نہیں روک رہے۔‘‘

National Conference Member of Parliament Farooq Abdullah during his speech in Parliament
نیشنل کانفرنس کےرکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران

 بدھ کو لوک سبھا میں  تحریک عدم اعتما د پر   بحث کے دوسرے دن نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے  مودی حکومت کو متنبہ کیا کہ ’’سرکار کا طریقہ کار  ملک کو خطرہ میں ڈال رہاہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں  نے  نفرت کے بجائے محبت کے فروغ کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ’’ہمیں پاکستانی مت کہئے، کب تک شک کریں گے؟‘‘ اس کےساتھ  بی جےپی کی صفوں کی جانب سے ٹوکے جانے پر انہوں  نے کہا کہ ’’اگر دم ہے تو پاکستان سے جنگ کر لیجئے، ہم نہیں روکیں گے۔‘‘
 نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ ’’ہم (مسلمان) ملک کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ہمیں گلے لگایئے، ہم نے بھی  گولیاں کھائی ہیں تاکہ ہندوستان زندہ رہے۔ ہمیں  ہندوستان کا شہری ہونے پر فخر ہے۔‘‘
 جموں کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے خلاف تشدد کو وادی کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے  سابق وزیراعلیٰ نے مودی سرکار کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’’کیا سرکار یہ بتائے گی کہ اس نے گزشتہ ۱۰؍ برسوں میں کتنے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کرائی ہے؟‘‘
  وزیراعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’وزیراعظم  صرف ایک رنگ کی نمائندگی نہیں کرتے۔ وہ ملک کے ہر طبقے کے وزیراعظم ہیں اوران کی نمائندگی کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے متنبہ کیا کہ ’’سرکار کا طریقہ اس ملک کو خطرہ میں ڈال رہاہے، ہم نے نفرت مت کیجئے، بہت ہوگئی نفرت، اب محبت کی بات کیجئے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے  منی پور میں بھی محبت  کے فروغ کی وکالت کی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK