Inquilab Logo

کشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کے دعوے غلط ہیں:عمر عبداللہ

Updated: July 17, 2023, 12:59 PM IST | Srinagar

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو انتخابات کیوں نہیں کروائے جارہے ہیں؟

Former Chief Minister of Jammu and Kashmir Omar Abdullah
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ  عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں جو واقعات پیش آرہے ہیں ان سے لگتا ہے کہ  یہاں حالات ٹھیک ہونے کے  حکومت کےدعوے غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں آج ایسے علاقوں میں عسکریت پسندی دیکھنے کو ملتی ہے جن کوعسکریت پسندی سے صاف کر دیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو انتخابات کا انعقاد کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے  یہ باتیں رام بن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہیں۔
 عمر عبداللہ نے کہا’’ اگر حالات ٹھیک ہیں تو یہاں الیکشن کیوں نہیں ہو رہے ہیں، بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر جو واقعات شوپیاں، راجوری، پونچھ میں پیش آ رہے ہیں ، وہ ان دعوؤں کوغلط  ثابت کررہے ہیں۔ ‘‘
  گزشتہ دنوں شاہ فیصل کی جانب سے دفعہ۳۷۰؍ کو چیلنج کرنے والی درخواست واپس لینے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر نے کہا کہ ’’یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، نہ انہیں درخواست دائر کرنے پر کسی نے مجبور کیا اور نہ ہی درخواست واپس لینے پر۔‘‘ قومی سطح پر اپوزیشن کے اتحاد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر نے کہا کہ اپوزیشن کی طاقت کا فیصلہ انتخابات میں ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نے یہاں اسمبلی انتخابات منعقد نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ۱۰؍ سیٹیں بھی نہیں جیت پائیں گے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ انتخاب جمہوری حق ہے، لیکن بی جے پی انتخابات ہارنے کے خدشات کے پیش نظر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے سے کترا رہی ہے۔ واضح رہےکہ عمر عبداللہ میںجموں وکشمیر میں  امن وامان کے حوالے سے مسلسل حکومت کو نشانہ بنارہے ہیںاورسوال اٹھا رہے  ہیںوہ یہاںالیکشن کروانے سے کیو ں ہچکچا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK