Inquilab Logo

اپوزیشن کے ہنگاموں کے درمیان گورنر کا خطاب

Updated: May 24, 2022, 12:02 PM IST | Agency | Lucknow

آنندی بین پٹیل نے حکومت کی حصولیابیاں بتائیں اور’ حکومت آپ کے دروازے‘ پروگرام کی وضاحت کی۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ کی نظر میں گورنر کے خطاب میں کچھ نیا نہیں ہے، ۵؍سال میں صرف نام اور پتھر بدلے گئےہیں اور ایک خاص طبقے کا استحصال کیا گیا ہے

Samajwadi Party members are chanting slogans in the hall while Governor Anandi Ben Patel is addressing..Picture:PTI
سماجوادی پارٹی کے اراکین ویل میں نعرے لگارہے ہیں جبکہ گورنر آنندی بین پٹیل خطاب کررہی ہیں۔ تصویر:پی ٹی آئی

 اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے مر کزی اپوزیشن سماجوادی پارٹی کے اراکین کے ہنگاموں کے درمیان خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے  یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے  یہ بھی کہاکہ انہیں امید ہے کہ اگلے ۵؍ سال میں یو پی کو ملک کا سرفہرست صوبہ بنانے کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ اور بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کیا جائےگا۔اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن  پیر کو گورنر کے خطاب کے دوران  سماجوادی پارٹی   کے ارکین نے مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ کسانوں اور دیگر مسائل  پر بھی زبردست ہنگامہ کیا اور ویل میں آکر نعرے بازی کی۔ اس دوران سماجوادی    اراکین کی اکثریت کی لال ٹوپی  پہنے ہوئے تھی ۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان  آنندی پٹیل نے اپنے خطاب میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں تاریخی عوامی مینڈیٹ کیلئے بی جے پی حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اگلے۵؍ سال میں  بہتر حکمرانی کو مزید بہتر بنانے کامقابلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ۵؍ سال میں بی جے پی حکومت نے ریاست میں ترقی کی بنیاد ڈالی جبکہ اگلے ۵؍سال میں اسی بنیاد پر ترقی کی نئی عبارت لکھی  جائے گی۔ تقریباً ایک گھنٹے کے خطاب میں انہوں نے  ریاست میں بہتر نظم ونسق کی تعریف کرتے ہوئے مختلف ایام اورتیوہاروں کے پرامن انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔  آنندی بین پٹیل نے رہائش  ، سماجی تحفظ پنشن اسکیموں، صنعتی سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، تعلیم، صحت اور خواتین کی فلاح بہبود  کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی حکومت کی کوششوں اورحصولیا بیوں کا ذکرکیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکیموں کے  نفاذ کیلئے وقت  طے کیا جائے گااور اسی کی بنیاد پر کام کیا جائے گا۔ گورنر نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا :’’میری سرکار ہمیشہ ریاستی باشندوں کو جوابدہ  رہے گی ۔ شفاف ، ایماندار اور حساس  حکمرانی فراہم کرے گی۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے ریاستی حکومت کے سبھی وزراء کے الگ الگ گروپ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ وزراء کے گروپ کے ذریعہ الگ الگ اضلاع کا دورہ کر کے ’حکومت آپ کے دروازے‘ کے مطابق عوام سے براہ راست رابطہ قائم کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی سماج کے کمزور  طبقات کے معزز شہریوں کا خاص دھیان رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے اعداد وشمار بھی پیش کئے۔   ادھر اپوزیشن لیڈر اور سماجوادی پارٹی کے قومی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ گورنر کے خطاب میں کچھ نیانہیں ہےاور اس میں ریاست عوام کی ترقی کا کوئی ٹھوس منصوبہ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ دراصل  بی جے پی نے ۵؍ سال  نام اور پتھر بدلنے میں لگادیئے۔  انہوں نے بجلی کٹوتی، پولیس حراست میں اموات اور دیگر مسائل پر حکومت کوگھیرا۔ ان کا یہ بھی کہناتھا :’’ سچ تو یہ ہے کہ بی   جےپی سر کار کی اسکیموںمیں آرایس ایس  کے ایجنڈے کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ ایک خاص طبقے کے ساتھ ناانصافی کی گئی ۔ در حقیقت گورنر نے بی جےپی کی جھوٹے وعدوں کی کتاب پڑھ کر سنا دی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK