Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین پرائیڈواک سیزن-۴؍ اور انڈین ایکسیلنس ایوارڈ ۲۰۲۶ء کی شاندار تقریب

Updated: April 25, 2026, 2:51 PM IST | Mumbai

روزنامہ ’ممبئی ہلچل ‘کے مدیراعلیٰ دلشاد ایس خان سمیت متعدد نامور شخصیات کوخصوصی اعزازات سےنوازا گیا۔

A colorful scene from the ‘Indian Pride Walk and Indian Excellence Awards’ ceremony organized by Catalyst Entertainment. Photo: INN
کیٹلسٹ انٹرٹینمنٹ کے زیراہتمام ’انڈین پرائیڈ واک اور انڈین ایکسیلنس ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کا منظر۔ تصویر: آئی این این

کیٹلسٹ انٹرٹینمنٹ کے زیراہتمام ’انڈین پرائیڈ واک (آئی پی ڈبلیو) سیزن-۴؍اور ’انڈین ایکسیلنس ایوارڈ (آئی ای اے) ۲۰۲۶ء‘ کی رنگا رنگ تقریب ممبئی کے ایک پُروقار ہال میں منعقد ہوئی۔ معروف پروڈیوسر، اینکر اور سماجی کارکن حبیب ہاشم میتھی بوروالا کی میزبانی میں منعقدہ یہ تقریب نہ صرف گلیمر سے بھرپور تھی بلکہ ہندوستانی ٹیلنٹ، ثقافت اور انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک باوقار پلیٹ فارم بھی ثابت ہوئی۔ 
تقریب کا آغاز حب الوطنی کے جذبے سے سرشار قومی ترانے اور روایتی گنیش وندنا سے ہوا جس نے حاضرین کے دلوں میں عقیدت اور جوش کی لہر دوڑا دی۔ ماحول میں اُس وقت جذباتی رنگ گھل گئے جب شوریہ فاؤنڈیشن کے خصوصی بچوں نے اسٹیج پر اپنے پُراعتماد اور دلکش رقص سے یہ ثابت کر دیا کہ ہنر کسی جسمانی حد کا محتاج نہیں۔ 
پروگرام کا سب سے اہم لمحہ فیشن رن وے شو تھا جس نے گلیمر کا حقیقی نظارہ پیش کیا۔ جرنا نے بطور شو اوپنر اعتماد سے ریمپ پر قدم رکھا تو بھاگیہ شری نے شو اسٹاپر کے طور پر اپنی دلکشی سے محفل لوٹ لی۔ ان کے ساتھ سریکھا، انوپما، عالیہ، رنجن، ہرشیتا، سورج، میوری، تیجسوینی، سشما، جیا، اوم، انو اور الکا نے ڈیزائنر ملبوسات میں جلوہ گر ہو کر حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ موسیقی نے اس شام کو مزید یادگار بنا دیا۔ جب ’سرِعام محبت، رب کھو گیا، ممبئی چی کولن بائی اور میرے دل میں ‘ جیسے نغمے گونجے تو پورا ہال جھوم اٹھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ادھو ٹھاکرے دوبارہ ایم ایل سی بنیں گے؟ سپکال کی شیوسینا سربراہ سے ملاقات

اس موقع پر کیٹلسٹ انٹرٹینمنٹ نے ممبئی کے اہم چوراہوں پر سپر ماڈلز کے ساتھ اپنے نئے ہورڈنگز بھی متعارف کئے جن کی تنصیب گلوبل ایڈورٹائزرز پرا- لمیٹڈ نے کی۔ 
بیوٹی پیجنٹ کے مقابلے میں تناش نے ’مس کیٹیگری‘ کا تاج اپنے سر سجایا، جبکہ تسنیم ’مسز کیٹیگری‘ کی ملکہ قرار پائیں۔ کومل، ویشنوی اور پرینشو نے رنراپ کی ٹرافی حاصل کی۔ 
تقریب کا اصل مقصد اُن شخصیات کو خراجِ تحسینپیش کرنا تھا جو اپنے اپنے شعبوں میں خاموشی سے قوم کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ’انڈین ایکسیلنس ایوارڈ۲۰۲۶ء سے جن ہستیوں کو نوازا گیا ان میں روزنامہ ’ممبئی ہلچل‘ کے مدیر اعلیٰ دلشاد ایس خان کا نام سرِفہرست رہاجن کی صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ ان کے علاوہ جاوید پاریکھ جو حکومت ِ ہند کے ’ایم او ایم اے (ڈی کے ایس /ڈی سی ) ی اجمیر ) میں دوسری بار رکن نامزد ہوئے، ڈاکٹر مرسلین شیخ ایم ڈی (ایم ای ڈی ) ، ایڈوکیٹ شہباز ڈی خان، انیتا ٹھکر، نریش راکس، سوروپ بھالونکر، پرکسیپ مسٹری، گرو سنگھ، ویویک ساونت، پیٹسی جون اور سنجیو گپتا سمیت کئی معزز شخصیات کو اعزازات سےنوازا گیا۔ 
میتھی بوروالا خاندان اور متعدد فلمی و سماجی شخصیات کی موجودگی نے تقریب کی شان دوچند کر دی۔ پروگرام کے اختتام پر بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس نے ہر آنکھ کو نم کر دیا۔ 
منتظم حبیب میتھی بوروالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’یہ صرف ایوارڈ نائٹ نہیں ہے، یہ ان خوابوں کا جشن ہے جو ہندوستان کو ’ایکسیلنس‘ کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان شاءاللہ سیزن-۵؍اس سے بھی بڑا، روشن اور متاثرکن ہوگا۔ ‘‘
یہ تقریب میڈیا پارٹنر ’روزنامہ ممبئی ہلچل‘ کے بھرپور تعاون سے شاندار رہی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK