Inquilab Logo Happiest Places to Work

حافظ سیّد زید صادق کی’جے ای ای مینس‘ میں نمایاں کامیابی

Updated: April 25, 2026, 2:47 PM IST | Sheikh Akhlaq Ahmed | Mumbai

صرف ۱۵؍ برس کی عمر میں قرآنِ کریم حفظ کرنے والے سیّد زید صادق نے ’جے ای این مین ۲۰۲۶ء (سیشن ۲) ۹۹ء۹۲۷؍ پرسنٹائل حاصل کرتے ہوئے ناسک میں اوّل مقام حاصل کیا۔

Hafiz Syed Zaid Sadiq. Photo: INN
حافظ سیّد زید صادق۔ تصویر: آئی این این

صرف ۱۵؍ برس کی عمر میں قرآنِ کریم حفظ کرنے والے سیّد زید صادق نے ’جے ای این مین ۲۰۲۶ء (سیشن ۲)۹۲۷ء۹۹؍ پرسنٹائل حاصل کرتے ہوئے ناسک میں اوّل مقام حاصل کیا۔ اشوکا کالج، ناسک کے اس ہونہار طالب علم نے اپنی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کے بل بوتے پر قومی سطح کے اس مشکل ترین امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر نہ صرف اپنے ادارے بلکہ قوم و ملت کا نام بھی روشن کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مرکز المعارف، ممبئی کے تعاون سے بدلاپور میں اخلاقی و تربیتی سمر کیمپ

سیّد زید صادق کی اس کامیابی کے پس پشت ان کے والدین سیّد صادق اور سیّد ذوقیہ کی مسلسل رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا بڑا دخل رہا جبکہ اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی رہنمائی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ سیّد زید بی ایم سی اسکول کے معروف معلم و صدرمدرس مرحوم سیّد ستار علی روش کے پوتے ہیں جس سے ان کے تعلیمی پس منظر کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیّد زید نے ابتدائی دینی تعلیم مختلف مدارس سے حاصل کی۔ تاہم وقت کی کمی اور اسکولی مصروفیات کے پیش نظر انہوں نے گھر ہی پرایک حافظ اور اپنی والدہ کی نگرانی میں نویں جماعت کے دوران قرآنِ کریم حفظ کیا۔ بعد ازاں دسویں جماعت میں ۹۵؍ فیصد نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: کنفرم ٹکٹ کا سنگین مسئلہ اور ہزاروں روپے کا پریمیم تتکال، عام مسافر پریشان

جے ای ای مینس کے دونوں سیشنز میں ان کا پرسنٹائل۹۹؍ سے زائد رہا جو ان کی مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔ فی الحال سیّد زید ’جے ای ای ایڈوانسڈ ‘ کی تیاری میں مصروف ہے اور پُرامید ہے کہ آئی آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرنے میں بھی کامیابی ملے گی۔ 
سیّد زید صادق کی اس شاندار کامیابی پر ناسک بھر میں مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK