Inquilab Logo

گیان واپی: الہ آباد ہائی کورٹ کا وارانسی ضلعی عدالت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار

Updated: February 02, 2024, 5:35 PM IST | varansi

آج گیان واپی معاملے کی سماعت کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے انجمن انتظامیہ کمیٹی کی وارانسی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت ۶؍ فروری تک کیلئے ملتوی کی ہے۔ ضلعی عدالت کے فیصلے کے بعد جمعہ کی نماز کے پیش نظر وارانسی میں مسلم اکثریتی علاقے آج بند تھے۔

GyanVapi Case: Photo: INN
گیان واپی معاملہ: تصویر: آئی این این

آج الہ آباد ہائی کورٹ نے انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی وارانسی ضلعی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر عبوری روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ مسجد کمیٹی نے عدالت کے مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔بدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے وارانسی ضلعی عدالت نے ہندو فریق کو مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دی تھی جس کے بعد ہندو فریق نے عدالت کے فیصلے پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کی رات ہی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی تھی۔ گیان واپی مسجد کا تہہ خانہ ویاس جی تہہ خانے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گیان واپی مسجد: مسلم علاقوں میں بند، بڑی تعداد میں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی

الہ آباد ہائی کورٹ نے آج سماعت کرتے ہوئے انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی (اے آئی ایم سی ) ، جس نے ضلعی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،کیلئے سماعت کو ۶؍فروری تک ملتوی کیا ہے تا کہ وہ۱۷؍ جنوری کے حکم کو چیلنج کرنے کیلئے اپنی درخواستوں میں ترمیم کرے جس کے نتیجے میں۳۱؍ جنوری کے حکم کو منظور کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ کے وکیل جسٹس روہت رنجن اگروال نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گیان واپی مسجدکا معاملہ پھر ہائی کورٹ پہنچا، تہہ خانہ میں پوجا کے حکم کو چیلنج 

وارانسی میں مسلم اکثریتی علاقے بند تھے
ضلعی عدالت کے فیصلے کے بعد آج جمعہ کی نماز کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے وارانسی میںمسلم اکثریتی علاقے بند تھے اور پولیس کا بھاری بندوبست تھا۔انجمن انتظامیہ نے ایک خط جاری کیا تھا جس میں اس نے اپیل کی تھی کہ بازاروں کو بند رکھا جائےاور لوگ پر امن طریقے سے نماز ادا کریں۔ کمیٹی نے مسلمان خواتین سے گھر ہی میں رہنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK