Inquilab Logo Happiest Places to Work

روانگی سے قبل حجاج کیلئے۸۰؍ زبانوں میں تراجم کے ساتھ قرآن کریم کے نسخوں کا تحفہ

Updated: May 31, 2026, 10:05 PM IST | Riyadh

سعودی وزارت اسلامی امور نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر حج۲۰۲۶ء کے دوران واپس جانے والے حجاج اور فیلڈ ورکرز میں قرآنِ کریم اور اس کے تراجم کے نسخے تقسیم کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ یہ نسخے ۸۰؍زبانوں میں تیار کئے گئے ہیں اور ملک بھر کے ایئرپورٹس، سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں پر۲۴؍ گھنٹے تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

The Saudi Ministry of Islamic Affairs is in the process of providing copies of the Holy Quran to pilgrims. Photo: X
سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے حاجیوں کو قرآن کریم کا نسخہ دیئے جانے کا عمل جاری ہے۔ تصویر: ایکس

سعودی وزارت اسلامی امور نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے قرآن کریم اور اس کے ترجمے کے نسخے واپس جانے والے حجاج اور فیلڈ ورکرز میں تقسیم کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر ہالز میں قرآن کریم کے نسخوں کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ بیرون مملکت سے آنے والے حجاج کو طیاروں میں سوار ہونے سے پہلے نسخوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس مدینہ منورہ میں پرنٹ کئے جانے والے قرآن کریم کے ۹ء۱؍ ملین نسخے تقسیم کئے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: حج مکمل، حجاج کرام مکہ سے روانہ ہو رہے ہیں

۸۰؍سے زیادہ زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے والے نسخے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ حجاج اپنی مادری زبان میں قرآن کریم کا مطالعہ کر سکیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں تمام ایئرپورٹس، سرحدی چوکیوں اور بندرگاہ پر قرآن کریم کے نسخوں کی تقسیم کا کام۲۴؍ گھنٹے جاری رہے گا۔ وزیر اسلامی امور شیخ عبد اللطیف آل شیخ نے کہا کہ یہ تحفہ قرآن کریم کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کیلئے قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ: حج پر اسرائیلی پابندی کے ۳؍ سال، بچوں نے علامتی حج کیا

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کی تمام بری، فضائی اور بحری سرحدی گزرگاہوں پر بعد از حج روانگی کے مرحلے سے نمٹنے کیلئے مکمل آپریشنل تیاری اور اعلٰی سطح کی استعداد برقرار رکھی گئی ہے۔ ادارے نے تمام بین الاقوامی حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مقررہ سفری اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔ سعودی حکام کے مطابق حج۲۰۲۶ء میں حجاج کی کل تعداد۱۷؍ لاکھ۷؍ ہزار ۳۱۰؍ تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد گزشہ برس سے ۲ء۰۴؍فیصد زیادہ ہے۔ بیرون مملکت سے۱۵؍ لاکھ۴۶؍ ہزار۶۵۵؍ حجاج مختلف راستوں سے سعودی عرب آئے جبکہ داخلی حجاج جن میں شہری اور رہائشی شامل ہیں، کی تعداد ایک لاکھ۶۰؍ ہزار۶۴۶؍ رہی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK