Inquilab Logo

حج کمیٹی کی بدنظمی سے شدید ناراضگی اورنگ آباد،احمد آباد،کوچین اوربھوپال کےعازمین کیلئےنئی پریشانی

Updated: June 14, 2023, 9:46 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ان شہروں کے امبارکیشن پوائنٹس سے ۱۵۰۰؍ سے زائد عازمین روانگی کیلئے پریشان ہیں،ان کے لئے ابھی نہ تو جہازکا نظم ہواہے نہ ہی سعودی حکومت کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت دی جارہی ہے لیکن ہر عازم کو بھیجنے کی یقین دہانی

The Hajj Committee seems to be unable to solve the problems of pilgrims
حج کمیٹی عازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے

اس سال حج کمیٹی کی بدنظمی کھل کر سامنے آرہی ہے۔حج پروسیس شروع ہوتے ہی عازمین کیلئے مسائل شروع ہوگئے تھے جو اب تک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اس وقت جبکہ بڑی تعداد میںعازمین حج سرزمین مقدسہ پہنچ چکے ہیںکوئی نہ کوئی مسئلہ انہیںدرپیش ہے،جس سے وہ پریشان ہیں۔  اس دوران ممبئی کے ویٹنگ لسٹ میںشامل ایک ہزار سے زائد عازمین میں سے ۵۰۰؍ عازمین کی روانگی کا مسئلہ حج کمیٹی کے دعوے کےمطابق حل کرلیا گیا ہے اوردیگر ۵۰۰؍ عازمین کی روانگی کا جلد انتظام کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے لیکن دوسری جانب اس سے بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ وہ یہ کہ اب اورنگ آباد، احمد آباد، کوچین، بھوپال اور کالی کٹ امبارکیشن پوائنٹس    ۱۵۰۰؍سے زائد عازمین کی روانگی فی الوقت معلق ہے ۔ان کے لئے ابھی نہ تو جہازکا نظم ہوسکا ہے اورنہ سعودی حکومت کی جانب سے لینڈنگ کی0 اجازت دی جارہی ہے ۔اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پہلے سے جو شیڈیول بنا ہوا ہے، اس کے مطابق عازمین روانہ کئے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ اس وقت دنیا کے۶۵؍ملکوں سے عازمین کی پروازیں آرہی ہیں،اس لئے مزیدجہازوں کے اترنے کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔جب تک سعودی حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملتی ہے اس وقت تک اضافیفلائٹس کا اڑان بھرنا ممکن نہیںہوگا۔   اس بارے میںحج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اویعقوب شیخا نے بتایاکہ ’’ممبئی کے ایک ہزار سےزائدعازمین میں سے ۵۰۰؍کی روانگی کا نظم ہوگیا ہے اوربقیہ ۵۰۰؍عازمین کی روانگی کےلئے سعودی ایئرلائنز سے بات چیت جاری ہے ،اس میں زیادہ دقت نہیںآئے گی لیکن اس وقت زیادہ بڑا مسئلہ اورنگ آباد ، احمدآباد ، کوچین ، بھوپال اورکالی کٹ وغیرہ امبارکیشن پوائنٹ کے ۱۵۰۰؍ سےزائدعازمین کا ہے ۔ ان کیلئے کوشش جاری ہے۔‘‘لیکن خبر لکھے جانے تک نہ توہوائی جہازکانظم ہوسکا تھا اورنہ ہی سعودی شہری ہوابازی کی جانب سے ایڈیشنل فلائٹس کے اترنے کی اجازت دی گئی تھی۔ البتہ حج کمیٹی کے سی ای اوکے مطابق حج کمیٹی ،وزارت برائے شہری ہوابازی،قونصل جنرل اورحکومتی سطح پرکوشش جاری ہے ۔
  حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای ا و نے یہ دعویٰ کیا کہ ہر سال کی طرح امسائل بھی  مسائل ہیںلیکن کسی بھی عازم کومایوس ہونے کی ضرورت نہیںہے، کسی نہ کسی صورت ان کوآخری جہازروانہ ہونے تک حجازمقدس روانہ کردیا جائے گا ۔ انہوں نےاس بات کا بھی اعتراف کیا کہ’’ جب اس طرح کے مسائل درپیش ہوتے ہیںتو عازمین کا ذہنی طورپر پریشان ہونا لازمی ہے لیکن ہرسطح پرکوشش کی جارہی ہے ا ور۲۰۲۳ء کے لئے جوبھی عازمین منتخب کئےگئے ہیں ، ان کو ضرور روانہ کیا جائے گا ۔

hajj Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK