۲۵؍سالہ ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادوکو جمعرات کو ہریانہ کے گروگرام میں مبینہ طور پر ان کے والد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، رادھیکا کے والد نے ان پر لگاتار تین گولیاں چلائیں۔ قتل کی وجہ اب تک نامعلوم ہے۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 6:37 PM IST | Haryana
۲۵؍سالہ ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادوکو جمعرات کو ہریانہ کے گروگرام میں مبینہ طور پر ان کے والد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، رادھیکا کے والد نے ان پر لگاتار تین گولیاں چلائیں۔ قتل کی وجہ اب تک نامعلوم ہے۔
۲۵؍سالہ ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادوکو جمعرات کو ہریانہ کے گروگرام میں مبینہ طور پر ان کے والد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ گروگرام کے سیکٹر۵۷؍ میں واقع رادھیکا کے رہائش گاہ کی پہلی منزل پر صبح تقریباً ساڑھے ۱۰؍ بجے پیش آیا، جیسا کہ انڈیا ٹوڈے نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، رادھیکا کے والد نے ان پر لگاتار تین گولیاں چلائیں۔ رادھیکاکو نازک حالت میں ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ سیکٹر۵۶؍ گروگرام پولیس تھانے کے انچارج کے مطابق:’’ہمیں اسپتال سے اطلاع ملی کہ۲۵؍ سالہ خاتون کی موت ہو گئی ہے جسے تین گولیاں لگی تھیں۔ ہم نے خاتون کے چچا سے ملاقات کی لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔ پھر ہم جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں ہمیں معلوم ہوا کہ خاتون کو اس کے والد نے گولی ماری ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: متنازع فلم ’اُدئے پور فائلز‘ پر پابندی نہیں لگی
رادھیکا یادو کون تھیں ؟
’’ٹینس کھیلو ڈاٹ کام ‘‘کے مطابق، رادھیکا یادو کی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (ITF) ڈبلز کی درجہ بندی میں پوزیشن ۱۱۳؍تھی۔ ویب سائٹ کے مطابق، رادھیکا۲۳؍ مارچ۲۰۰۰ء کو پیدا ہوئیں اور آئی ٹی ایف ڈبلز میں ٹاپ۲۰۰؍ کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔