Inquilab Logo Happiest Places to Work

متنازع فلم ’اُدئے پور فائلز‘ پر پابندی نہیں لگی

Updated: July 10, 2025, 4:28 PM IST | Agency | New Delhi

سپریم کورٹ نے فوری سماعت سےبھی انکار کردیا، کہا: فلم ریلیز ہونے دیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے متنازع  فلم ’اُدئے پور فائلز: کنہیا لال ٹیلر مرڈر‘ پر روک لگانےسے انکار کردیاہے۔ فلم کے خلاف پٹیشن پر فوری سماعت یا حکم امتناعی سے انکار کرتے ہوئے جسٹس سدھانشودھولیہ اور جسٹس جوائے مالیہ باغچی کی بنچ نے کہا کہ ’’فلم کو ریلیز ہونے دیں۔‘‘ کورٹ نے عرضی گزار کو ہدایت دی کہ وہ عدالت کی تعطیلات ختم ہونے پر ۱۴؍ جولائی کو پٹیشن کومتعلقہ بنچ میں معمول کی سماعت کیلئے پیش کریں ۔یہ پٹیشن کنہیا لال قتل کیس کے ۸؍ ویں  ملزم محمد جاوید  نے داخل کی ہے۔ 
 ان کی پیروی کرتے ہوئے  ایڈوکیٹ پیولی    نے جسٹس سدھانشو کی قیادت والی بنچ میں  پٹیشن کی نشاندہی کی اور یہ کہتے ہوئے جلد سماعت کی اپیل کی کہ  اگر فلم کی ریلیز سے قبل سماعت نہیں  ہوتی تو یہ منصفانہ سماعت سےمحرومی کےمترادف ہوگا۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ فلم جمعہ کو ریلیز ہونےوالی ہے،  انہوں  نےنشاندہی کی کہ فلم کی ریلیز  سے ذیلی عدالت میں جاری کیس  بھی متاثر ہوسکتاہے۔انہوں  نے کورٹ کو آگاہ کیا کہ فلم کی ریلیز سے قبل اس کا ٹریلر اور اس کے تشہیری مشمولات ’’فرقہ وارانہ طور پر اشتعال انگیز‘‘ ہیں۔ 
یہ فلم اُدئے پور میں کنہیا لال نامی ٹیلر کے قتل پر مبنی ہے۔ جون ۲۰۲۲ء میں  محمد ریاض اور محمد غوث نے کنہیالال کو اس کی دکان میں گھس کر دن دہاڑے قتل کردیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK