Inquilab Logo

محکمہ صحت کے افسران کا مہاراشٹر میں آئندہ ۴؍ ہفتوں میں کورونا لہر شدید ہونے کا انتباہ

Updated: June 28, 2022, 12:04 AM IST | pune

ریاست میں۱۰ ؍ لاکھ کی آبادی میںسرگرم معاملات کی تعداد پہلے ہی ۴؍ گنا بڑھی ہوئی ہے جو۱۹۶؍ہے،یہ تعداد جون کے پہلے ہفتے میں صرف ۵۳؍ تھی

Despite vaccination, the rate of cod infection has increased.
ٹیکہ کاری کے باوجودکووڈ انفیکشن کی رفتار بڑھی ہے۔(تصویر،انقلاب )

:محکمہ صحت کے افسران نےمہاراشٹرمیںآئندہ ۴؍ ہفتوں میںکوروناکی لہرکے شدید ہونے کا انتباہ دیا ہے۔محکمہ صحت کے  افسروںنے انفیکشن کے رجحانا ت، موسم کی تبدیلی اور عوامی نقل وحرکت کواپنے اس تجزیہ کی بنیاد بنایا ہے۔ریاست میں۱۰ ؍ لاکھ کی آبادی میںسرگرم معاملات کی تعداد پہلے ہی ۴؍ گنا بڑھی ہوئی ہے جو۱۹۶؍ہے۔یہ تعداد جون کے پہلے ہفتے میں صرف ۵۳؍ تھی ۔محکمہ صحت کے ایک  افسر کے مطابق’’تقریباً ۹۲؍ سے۹۴؍ فیصد جینوم کے نمونوںسےاب بھی  اومیکرون کی اقسام بی اے ۲؍، اوربی اے ۲؍۳۸؍ کے حاوی ہونے کے آثار ملے ہیںجبکہ بقیہ نمونے  بی اے ۵/۴   کے اوردیگرغیر اہم اقسام  سے متعلق ہیں۔افسران کا کہناہے’’ ہمیں محسوس ہورہا کہ معاملات میںآئندہ دنوں اضافہ ہوگااور اس کے پیچھےکئی اسباب ہیںجن میںواری کی یاترا بھی شامل ہے۔ ہمیں معاملات میں بتدریج اضافہ نظر آرہا ہے اور اگر یہی رفتار جاری  رہی توان میں شدت آئندہ ۴؍ ہفتوں میںآئے گی ۔ ‘‘
 افسران کے مطابق ’’ریاست کے منتخب اضلاع میںکووڈ کے معاملات مسلسل بڑھ رہے ہیںبالخصوص ممبئی ، پونے ، تھانے،ناگپور اور ا حمد نگر میں، لیکن اسپتال میںداخلے اب بھی کم ہیں۔بہر حال معاملات میںاتنی تیزی سے اضافہ نہیںہورہا ہے جتنی تیزی جنوری میںتیسری لہر کےد وران دیکھا گیا تھا ۔‘‘
  اس تعلق سے پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی)   کے اسسٹنٹ میڈیکل افسرسنجیو واؤرے نے کہا ’’موسم کی تبدیلی    کے سبب  وائرل انفیکشن کے معاملات بڑھتے ہیںجن میںکووڈ بھی شامل ہیں۔ اس بنیاد پر دیکھا جائے تو ۱۰؍سے ۱۵؍ جولائی کے درمیان معاملات بڑھنے کا اندیشہ ہے۔‘‘ان اسباب میںپنڈھر پورمیںواری کی یاترا کو بھی سبب قراردیاجارہا ہے۔ واؤرے نے کہا کہ مانسون میںہواؤں میںنمی  بڑھ جاتی ہے جس سے وائرس کی منتقلی میںاضافہ ہوسکتا ہےاورفرد سے فردتک یہ آسانی سے پھیل سکتا ہے۔ اس درمیان شہریوں کو ملیریا اور ڈینگو کے تعلق سے بھی محتاط  رہنے کی ضرورت ہے۔
 واضح رہےکہ مہاراشٹر میں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے۶۴۹۳؍ نئے معاملے سامنے آئے اور چار مزید مریضوں کی موت ہو گئی۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق نئے معاملات سے متاثرہ افراد کی کل تعداد۷۹؍ لاکھ ۶۲؍ ہزار ۶۶۶؍ ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعدادایک لاکھ ۴۷؍ہزار۹۰۵؍ ہو گئی ہے۔ اسی عرصے  میں ۶۲۱۳؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی  تعداد ۷۷؍ لاکھ ۹۰؍ ہزار ۱۵۳؍ ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس  وقت ۲۴۶۰۸؍ایکٹیو کیس ہیں اور اس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK