Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہماچل میں بھاری بارش، ۱۰۰؍ سے زائد سڑکیں بند،۳؍ افراد ہلاک

Updated: July 01, 2025, 1:40 PM IST | Agency | Shimla

لینڈ سلائیڈ کے بعد سرنگ میں گاڑیاں پھنسیں، بہار میں بجلی گرنے سے ۵؍ افراد کی موت، یوپی کے کئی اضلاع میں الرٹ۔

Landslide risks have increased in Himachal Pradesh. Photo: INN
ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈ سے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ہماچل پردیش میں اتوار سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست بھر میں ۱۰۰؍ سے زائد سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی ہے۔ مانسون کے بعد سے اب تک ریاست میں ۳۹؍ افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں ۳؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پیر کی صبح ہماچل کے منڈی، کلو قومی شاہراہ پرسرنگ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اس سے سڑکوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کئی گاڑیاں خبر لکھے جانے تک سرنگ کے اندر پھنسی ہوئی ہیں۔ الرٹ کی وجہ سے ہماچل کے۴؍ اضلاع میں پیر کو اسکول بند رہے۔ ایک اور واقعے میں شملہ کے متھو کالونی میں پیر کی صبح ایک کثیر منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ اچھی بات یہ رہی ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
 اسی طرح بہار کے بھوجپور، بکسر اور نالندہ میں بجلی گرنے سے۵؍ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اسی دوران گیا کے امام گنج میں ’لگوراہی‘ آبشار میں اچانک پانی بڑھ گیا۔ اس کی وجہ سے۶؍ بچیاں تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔ مقامی لوگوں نے سب کو بحفاظت باہر نکالا۔ 
 محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ۳۱؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بارش ہوگی۔ اس کی وجہ سے اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش اورراجستھان سمیت۱۲؍ ریاستوں میں شدید بارش کیلئے اورینج الرٹ اور۱۷؍ ریاستوں میں یلو الرٹ ہے۔ جھارکھنڈ میں لگاتار بارش سے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعہ لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK