Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم ایم سی رجسٹریشن کیلئے ہومیوپیتھ ڈاکٹرس آج منترالیہ پر دھرنادیں گے

Updated: August 04, 2026, 12:20 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ہومیوپیتھ ڈاکٹروں نے منگل (آج)کو ریاستی کابینہ کے اجلاس کے دوران منترالیہ کے باہر دھرنا دینےکا اعلان کیا ہے۔

Mantralaya building. (File photo)
منترالیہ کی عمارت۔ (فائل فوٹو)

ہومیوپیتھ ڈاکٹروں نے منگل (آج)کو ریاستی کابینہ کے اجلاس کے دوران منترالیہ کے باہر دھرنا دینےکا اعلان کیا ہے۔ یہ احتجاج  مہاراشٹر میڈیکل کونسل ( ایم ایم سی)میں رجسٹریشن کے دیرینہ مطالبے کو لے کر کیا جا رہا ہے ۔ احتجاج میں اب دیگر آیوش شعبوں کے ڈاکٹر بھی شامل ہو گئے ہیں جس سے یہ تحریک مزید وسیع ہوتی جا رہی ہے ۔ ہومیوپیتھ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے پہلے انہیں ایم ایم سی میں رجسٹریشن دینے کا اعلان کیا تھا لیکن انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) اور مہاراشٹر اسوسی ایشن آف ریسیڈنٹ ڈاکٹرس (مارڈز) کی مخالفت کے بعد اس فیصلے کو عارضی طور پر روک دیا ہے جس کے خلاف وہ مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا موقف ہے کہ جن ہومیوپیتھ معالجین نے سرٹیفکیٹ کورس اِن ماڈرن فارماکولوجی مکمل کیا ہے، انہیں جدید (ایلوپیتھک) ادویات تجویز کرنے کی اجازت حاصل ہے مگر ایم ایم سی رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے انہیں قانونی اور عملی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ان کے مطابق رجسٹریشن سے ان کے نسخوں کو قانونی حیثیت ملے گی، فارماسسٹ انہیں قبول کریں گے اور ’کراس پیتھی‘ سے متعلق قانونی تنازعات سے بھی تحفظ حاصل ہوگا ۔ اس احتجاج کی حمایت انٹیگریٹڈ ڈاکٹرس اسوسی ایشن کے بینر تلے آیوروید، یونانی، سدھا، یوگا اور ہومیوپیتھی   ڈاکٹر بھی کررہے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK