• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مصر میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر الٹ گیا، ۳۱؍ افراد جاں بحق،۲۱؍ زخمی

Updated: November 27, 2026, 2:40 PM IST | Agency | Cairo

انسانی جذبے سے سرشار کئی نوجوان شعلوں میں گھرے ٹینکر کی جانب دوڑے اور ہنگامی امدادی ٹیموں کے پہنچنے کا انتظار کیے بغیر پھنسے ہوئے لوگوں کونکالنے کی کوشش کی۔

It has been reported that 27 vehicles were reduced to ashes in the accident. Photo: INN
بتایا گیا ہے کہ حادثہ میں۲۷؍ گاڑیاںجل کر خاکستر ہوگئیں۔ تصویر: آئی این این

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی رنگ روڈ پر صوبہ جیزہ کے علاقے وراق میں بدھ کی شام ایندھن کے ایک ٹینکر میں لگنے والی شدید آگ سے۳۱؍ افراد ہلاک اور ۲۱؍ دیگر زخمی ہو گئے۔ اس واقعے سے پورے ملک میں سوگ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ حادثہ ایندھن سے بھرے ایک ٹینکر کے الٹنے کے بعد پیش آیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے کئی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بلند شعلوں اور گہرے کالے دھوئیں کے درمیان کئی لوگ پھنس گئے۔واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، ان میں تباہی کے وسیع مناظر کے ساتھ ساتھ عام مصری شہریوں کی بہادری اور دوسروں کی جان بچانے کے لیے کی گئی غیر معمولی کوششیں بھی دکھائی دیں۔ لوگوں کی جان بچانے کے انسانی جذبے سے سرشار ہو کر کئی نوجوان آگ کے شعلوں میں گھرے ٹینکر کی جانب دوڑے اور ہنگامی امدادی ٹیموں کے پہنچنے کا انتظار کیے بغیر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ دیگر راہگیروں نے بھی لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے اور گاڑیوں کو آگ سے دور لے جانے کے لیے راستہ دکھانے میں مدد کی۔بعض ویڈیوز میں کئی نوجوان دھماکے سے محض چند سیکنڈ قبل ایندھن کے ٹینکر کے قریب جاتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ میں اضافہ، تحقیقاتی بل منظور

یہ مناظر شدید خطرے کے باوجود ان کے حوصلے اور بہادری کو ظاہر کرتے ہیں۔ وزیرِ صحت خالد عبدالغفار نے ٹیلی ویژن پر دیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے جسم کا ۷۰؍سے ۸۰؍ فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔ وہیں۱۰؍ افراد کے جسم کا ۳۰؍ سے ۴۰؍ فیصد حصہ جلا ہے، جبکہ دو افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں ۔پبلک پروسکیوشن کے ابتدائی اندازے کے مطابق، آگ میں کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت ۲۷؍گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK