• Fri, 05 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہمایوں کبیر کو ترنمول کانگریس نے معطل کردیا

Updated: December 05, 2025, 10:41 AM IST | Agency | Kolkata

رُکن اسمبلی نے مرشد آباد میں بابری مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا تھا، اس پر پارٹی برہم تھی

Member of Assembly Humayun Kabir. Picture: INN
رکن اسمبلی ہمایوں کبیر۔ تصویر:آئی این این
مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے ایم ایل اے ہمایوں کبیر کو پارٹی سے معطل کر دیا۔ یہ کارروائی بھرت پور کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر کے ذریعہ بیلڈنگا(مرشد آباد) میں بابری مسجد کی تعمیر کا منصوبہ بنانے پر سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد ہوئی ہے۔ بابری مسجد کی نقل تیار کرنے کی ان کی تجویز سے پورے مغربی بنگال میں تنازع کھڑا ہوا تھا، جس سے پارٹی کے اندر اور باہر دونوں طرف سے سخت رد عمل سامنے آنے لگا تھا۔ 
ایم ایل اے ہمایوں کبیر کی پارٹی سے معطلی کا اعلان ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم نے کیا۔ فرہاد حکیم نے کہاکہ ہمارے ایک ایم ایل اے نے اچانک اعلان کیا کہ وہ بابری مسجد تعمیر کریں گے۔ انہیں اچانک بابری مسجد کیوں یاد آئی؟ ہم نے انہیں پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔ ہماری پارٹی کے فیصلے کے مطابق، ہم ایم ایل اے کبیر کو معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی اور جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی منظوری حاصل ہے۔ فرہاد حکیم نے کہا کہ ہمایوں کبیر بیلڈنگا میں غیر ضروری فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر رہے تھے اور اشتعال پیدا کر رہے تھے، جہاں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد جیسے مسائل کو اٹھانے سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہی فائدہ ہوگا۔
دوسری طرف ہمایوں کبیر نے کہا کہ وہ  ترنمول کانگریس سے استعفیٰ دے دیں گے اور ۲۲؍ دسمبر کو نئی پارٹی بنائیں گے۔ انھوں نے فی الحال فرہاد حکیم کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہرام پور میں نئی پارٹی کا اعلان کریں گے اور اگلے انتخابات ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں کے خلاف لڑیں گے۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دھوکہ باز سیکولر لیڈر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK