Inquilab Logo

حیدرآباد میں ہاسٹل مالک کی لاپرواہی کے سبب آئی ٹی پروفیشنل جاں بحق

Updated: April 23, 2024, 7:41 PM IST | Hyderabad

حیدر آباد میں ایک ہاسٹل کے نابدان میں گر کر ایک آئی ٹی پروفیشنل شیخ اکمل سفیان کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے۔ ہاسٹل کے مالک کی لا پرواہی سے نابدان کھلا رہ گیا تھا جس کے سبب اکمل جاں بحق ہوگیا۔ ہاسٹل کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج۔

Sheikh akmal can be seen in cctv footage. Photo: X
سی سی ٹی وی فوٹیج میں اکمل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس

حیدرآباد میں، ایک آئی ٹی پروفیشنل المناک طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب وہ اتفاقی طور پر رائدرگ میں واقع ایک پرائیویٹ ہاسٹل کے اندر کھلے ’’مین ہول‘‘ میں گر گیا۔ ٹائمس آف انڈیاکی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہاسٹل کے مالک نے پانی بھرنے کیلئےمین ہول (نابدان) کا ڈھکن اٹھا دیا تھا۔ 
رائےدرگم پولیس کے مطابق، شیخ اکمل سفیان نامی ایک ۲۵؍سالہ نوجوان، جو گچی باؤلی کے انجیا نگر میں شان مکھ مینز پی جی ہاسٹل میں رہتا تھا، اتوار کی صبح کسی کام کیلئے باہر گیا تھا۔ہاسٹل واپسی پر اس نے یہ سمجھے بغیر کہ نابدان کا ڈھکن موجود نہیں ہےگیٹ کھول دیا ۔ تھوڑی دیر بعد، وہ غلطی سے نابدان میں پھسل کر گرگیا اور المناک طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مکمل واقعہ  ہاسٹل کے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔ حالانکہ ہاسٹل کے مالک مدھوسودھن ریڈی اپنے بچے اور بیوی کے ساتھ صرف چند فٹ کے فاصلے پر کھڑے تھے، وہ شیخ کو دیکھنے میں ناکام رہے کیونکہ ان کا رخ دوسری جانب تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: یکم مئی سے ون پلس کی مصنوعات ملک کے ۴۵۰۰؍ اسٹورز پر فروخت نہیں ہوں گی

شیخ، بطور سافٹ ویئر انجینئر آئی ٹی کوریڈور میں پرائیویٹ فرم میں ملازم تھے، ۲؍ ماہ پہلے یہاں منتقل ہوا تھا۔اس کا تعلق ضلع کھبم سے تھا۔  رائےدرگم  کے سب انسپکٹر وی سرینواس نے کہا کہ ’’آواز سنتے ہی، مدھوسودھن نابدان پر پہنچا اور دیکھنے لگاکہ کیا ہوا ہے لیکن شروع میں وہ سمجھنے میں ناکام رہا، پھر اس نے فرش پر کچھ کیلے دیکھے، مشکوک ہو کر، مدھوسودھن نے عمارت میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی اور اسے معلوم ہواہے کہ ہاسٹل کا رہائشی اس میں گر گیا ہے۔‘‘
شیخ اسپتال لےجانے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔ پولیس نے ہاسٹل کے مالک کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ۳۰۴؍اے (لاپرواہی موت کا باعث) کے تحت مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK