Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی اے ای اے نے کہا ایرانی حملے میں ڈیمونا جوہری مرکز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا

Updated: March 22, 2026, 1:01 PM IST | Tel Aviv

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے ڈیمونا کے قریب ایک مبینہ ایرانی میزائل حملے کے بعد زیادہ سے زیادہ احتیاط کی اپیل کی۔ ڈیمونا اسرائیل کا جوہری مرکز ہے۔ کسی بھی نقصان یا تابکاری کا پتہ نہیں چلا۔

Netanyahu.Photo:INN
نیتن یاہو۔ تصویر:آئی این این

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے ڈیمونا کے قریب ایک مبینہ ایرانی میزائل حملے کے بعد زیادہ سے زیادہ احتیاط کی اپیل کی۔ ڈیمونا اسرائیل کا جوہری مرکز ہے۔ کسی بھی نقصان یا تابکاری کا پتہ نہیں چلا۔ اسرائیل نے۷۰؍ سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ ایران نے اسے نیتن یاہو  کے لیے جواب قرار دیا، جبکہ اسرائیل نے اس مقام پر حملے کی تردید کی۔
ڈیمونا کے قریب ایرانی حملے کے بعدآئی اے ای اے  کی اپیل
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے کہا کہ اسے اسرائیل میں نیگیو جوہری تحقیقاتی مرکز کو کسی نقصان کی کوئی نشانی  نہیں ملی  ہے۔ ایرانی میزائل نے اتوار کے دن جنوبی شہر ڈیمونا کو نشانہ بنایا، جو اسرائیل کے جوہری مرکز کی میزبانی کرتا ہے۔ آئی اے ای اےنے  ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا ’’آئی اے ای اےڈیمونا اسرائیل میں ایک واقعہ کی اطلاع سے آگاہ ہے، جس میں میزائل کے اثرات شامل ہیں اور نیگیو جوہری تحقیقاتی مرکز کو کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ علاقائی ریاستوں سے موصول معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کسی غیر معمولی تابکاری کی سطح کا پتہ نہیں چلا۔‘‘ آئی اے ای اےکے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسّی نے زیادہ سے زیادہ عسکری احتیاط کی اپیل کی۔  صورت حال پر قریبی نگرانی رکھتے  ہوئے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسّی نے زور دیا کہ خاص طور پر جوہری مراکز کے قریب زیادہ سے زیادہ عسکری احتیاط رہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:کیوبا نے ایک ہفتے کے اندر دوسری بار ملک گیر بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا اعلان کیا

نیتن یاہو کا ردعمل
ایران نے کہا کہ اس نے ڈیمونا جوہری افزودگی مرکز پر پہلے کے حملے کے جواب میں نشانہ بنایا۔ اسرائیل ڈیفنس فورسیز نے کہا کہ وہ نتنز پر حملے کے ذمہ دار نہیں، جیسا کہ دی ٹائمز آف اسرائیل  نے رپورٹ کیا۔ نتین  یاہو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’یہ ہمارے مستقبل کے لیے مہم میں بہت مشکل شام ہے۔‘‘ انہوں نے ڈیمونا کے میئر بینی بِٹون اور ریشون لیزیون کے میئر راز کنسٹلیچ سے بھی بات کی۔ ایک۱۲؍ سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا  اور ۶۰؍سے زیادہ زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے:``گیم آف تھرونز`` کی اسٹارلینا ہیڈے نےعید کے پوسٹ میں فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا

ڈیمونا جوہری مرکز کہاں ہے؟
 شمعون پیریز نیگیو جوہری تحقیقاتی مرکز، جو عام طور پر ڈیمونا جوہری سائٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، اسرائیل کے جنوبی نیگیو صحرا میں واقع ہے۔ یہ بیئرشیبا سے تقریباً ۳۰؍ کلومیٹر جنوب مشرق میں، اردن کی سرحد سے تقریباً ۲۵؍کلومیٹر مغرب میں  اور مصر کی سرحد سے تقریباً ۷۵؍ کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK