Updated: March 22, 2026, 1:00 PM IST
| New Delhi
گجرات ٹائٹنز گزشتہ سیزن میں ٹاٹا آئی پی ایل ایلیمینیٹر میں پیچھے رہ گئی تھی اور اب اس کا ہدف آگے بڑھ کر دوسری بار ٹرافی اٹھانا ہوگا۔ جیو ہاٹ اسٹار کے پروگرام گیم پلان اپنی ٹیم کو جانیں پر بات کرتے ہوئے، چیتشور پجارا نے کپتان شبھ من گل کی مضبوط واپسی کی حمایت کی ہے۔
چیتشور پجارا۔ تصویر:آئی این این
چتیشور پجارا نے بتایا کہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے والے شبھ من گل آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں شاندار واپسی کے لئے تیار ہوں گے۔ وہ تینوں فارمیٹ کے لیے ایک معیاری کھلاڑی ہیں ۔ اگر ان کا آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کا سیزن اچھا رہا، تو وہ یقینی طور پر انڈیا کی ٹی۲۰؍ ٹیم میں اپنا نام درج کرائیں گے۔ وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ون ڈے کپتان بھی ہیں۔ وہ ایک ملٹی فارمیٹ پلیئر ہیں۔ اگر ن کا سیزن اچھا رہا تو وہ ہندوستانی ٹیم میں واپس آ جائیں گے۔ ان پر تھوڑا پریشر ہوگا کیونکہ وہ مختصر ترین فارمیٹ میں انڈیا کی ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ ان کے لیے اسی طرح بیٹنگ جاری رکھنے کا ایک شاندار موقع ہے جیسا وہ کر رہے ہیں ۔ انہیں تھوڑی اور تیزی سے رن بنانے کی کوشش کرنی ہوگی اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں تاکہ وہ دکھا سکے کہ وہ ۱۵۰؍ سے۱۶۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کر سکتے ہیں ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:``گیم آف تھرونز`` کی اسٹارلینا ہیڈے نےعید کے پوسٹ میں فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا
اس سیزن میں جی ٹی کی پلینگ الیون میں اشوک شرما کی شمولیت کے امکان پر انہوں نے کہا کہ ’’آشیش نہرا کی رہنمائی میں جی ٹی جیسی ٹیم کے ساتھ اپنا پہلا آئی پی ایل سیزن کھیلنا اشوک شرما کے لیے ایک بڑا موقع ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ سیزن کے آغاز میں انہیں فوری طور پر پلینگ الیون میں جگہ نہ ملے کیونکہ آپ کے پاس تیسرے فاسٹ بولر کے طور پر پرسدھ کرشنا، محمد سراج اور کگیسو ربادا موجود ہیں۔ لیکن اگر ربادا کسی وقت باہر ہو جاتے ہیں تو مجھے حیرانی نہیں ہو گی۔ اگر وہ جیسن ہولڈر جیسے کسی کھلاڑی کو لانے کے بارے میں سوچتے ہیں، جو ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں شاندار فارم میں ہیں تو وہ ربادا کی جگہ اشوک شرما کی شکل میں ایک اضافی ہندوستانی فاسٹ بولر رکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کمبینیشن ہو سکتا ہے جس پر جی ٹی غور کر سکتی ہے لیکن آئی پی ایل کے پہلے مرحلے میں، ان کی پلینگ الیون شاید ویسی ہی رہے گی جیسی پہلے تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:کیوبا نے ایک ہفتے کے اندر دوسری بار ملک گیر بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا اعلان کیا
گجرات ٹائٹنس (جی ٹی ) اس سیزن میں ٹائٹل کی دعویدار کیوں ہے، اس پر پجارا نے کہاکہ ’’جی ٹی اس سیزن میں ٹائٹل کے لیے فیورٹ نظر آ رہی ہے۔ اگر آپ ان کی ٹیم کو دیکھیں، تو کپتان شبھ من گل، سائی سدرشن اور جوس بٹلر کا ٹاپ آرڈر زبردست ہے۔ ان سے بہتر ٹاپ آرڈر نہیں ہو سکتا۔ ان تینوں نے کمال کے تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں۔ یہی ان کی اصل طاقت ہے۔ ان کے پاس جتنے آل راؤنڈرز ہیں، خاص طور پر جیسن ہولڈر کے آنے سے وہ اور بھی مضبوط ہو گئے ہیں۔ ہولڈر بلے اور گیند دونوں سے شاندار فارم میں ہیں اور دونوں شعبوں میں تعاون کرنا پسند کریں گے۔ راہل تیوتیا ان کے اہم فنشر ہوں گے، لیکن ان کا اصل کام نمبر چھ پر اچھی بیٹنگ کرنا ہے۔ اگر وہ اپنی صلاحیت کے مطابق پرفارم کرنا شروع کرتے ہیں، تو وہ کچھ اوورز بھی کر سکتے ہیں۔ کگیسو ربادا اور پرسدھ شرما بھی بینچ پر موجود ہیں، جو سیزن میں کسی وقت اپنی تیز رفتار کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر لیوک ووڈ ایک اور بولر ہیں جو عمدہ کارکردگی دکھانا جانتے ہیں۔ اگر ربادا پرفارم نہیں کرتے ہیں، تو ووڈ ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ ربادا، ایک اسٹرائیک بولر ہونے کے ناطے، آئی پی ایل میں اچھا پرفارم کریں گے۔ تمام گجرات ٹائٹنز فینز کو یہی امید ہے۔‘‘