• Thu, 03 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوکن کے مسافروں کیلئے اہم ایپ متعارف

Updated: September 03, 2026, 12:20 PM IST | Siraj Sheikh | Alibag

گنیش اتسو اور دیگر تہواروںکےدوران،ممبئی۔پونے،ممبئی۔گوا سمیت کوکن سے گزرنے والی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔

Black spot, RTO Panvel. Picture: INN
بلیک اسپاٹ آر ٹی او پنویل۔ تصویر: آئی این این

گنیش اتسو اور دیگر تہواروںکےدوران،ممبئی۔پونے،ممبئی۔گوا سمیت کوکن سے گزرنے والی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے پیش نظر ریجنل ٹرانسپورٹ آفس، پنویل کی جانب سے عقیدت مندوں، سرکاری ملازمین اور ڈرائیوروں کے سفر کو محفوظ اور حادثے سے پاک بنانے کیلئے ایک خصوصی موبائل ایپلی کیشن بلیک اسپاٹ آر ٹی او پنویل تیار کیا گیا ہے۔ آر ٹی اونے سفر سے پہلے اس ایپ کو استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔اس ضمن میں ٹرانسپورٹ آفس کے ایک افسر نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے، گاڑی چلانے والے سفرسے پہلے ہی ایکسیڈنٹ ژون یعنی بلیک اسپاٹ، خطرناک موڑ اور ہائی وے پر ممکنہ طور پر آنے والے خطرناک مقامات کی معلومات حاصل کر لیں گے۔ سواری کے متعلقہ جگہ کے قریب آتے ہی ڈرائیور کو الرٹ مل جا ئے گا جس سے گاڑی کی رفتار کو کم کرنا اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ممکن ہو گا۔

یہ بھی پڑھئے: ملی تنظیموں کے نمائندوں اورعلماء پر مشتمل وفد کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات

’بلیک اسپاٹ آر ٹی او پنویل‘ یہ موبائل ایپلی کیشن اینڈرائڈ (گوگل پلے اسٹور) اور آئی او ایس (ایپل ایپ اسٹور)ان دونوں پلیٹ فارم پر مفت دستیاب ہے۔اوریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے مسافروں اور ڈرائیوروں سے اپیل ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے اس ایپ کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر یں اور استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ ’’ گنیش اتسو کے دوران ہائی وے پر رش کو مدنظر رکھتے ہوئے، گاڑی چلانے والے اپنی سواریوں کی رفتار کو محدود رکھیں، خطرناک اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔ سواریاں چلاتے وقت سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کریں شراب یا منشیات کے زیر اثر گاڑی نہ چلائیں۔ آر ٹی او کی طرف سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر آپ تھکے ہوئے ہیں یا سو رہے ہیں، تو آپ گاڑی کو کسی محفوظ جگہ پر روک کر آرام کریں ۔گنیش اتسو کے دوران اپنی خوشیوں کو دو بالا کرنے کیلئےمحفوظ طریقے سے سواریاں چلائیں اور اپنے خاندان کے ساتھ بحفاظت گھر پہنچیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK