Inquilab Logo

سیاست میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی شمولیت پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

Updated: February 14, 2020, 10:10 AM IST | Mumtaz Alam Rizvi | New Delhi

سیاست میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی شمولیت پر عدالت عظمیٰ  نے اپنے ایک اہم فیصلے میں سیاسی پارٹیوں کو حکم دیا کہ وہ جرائم پیشہ پس منظررکھنے والے امیدواروں کی فہرست اورالیکشن میں انہیں ٹکٹ دینے کی وجوہات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں۔

سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ تصویر : آئی این این
سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : سیاست میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی شمولیت پر عدالت عظمیٰ  نے اپنے ایک اہم فیصلے میں سیاسی پارٹیوں کو حکم دیا کہ وہ جرائم پیشہ پس منظر  رکھنے والے امیدواروں کی فہرست اور  الیکشن  میں انہیں ٹکٹ دینے کی وجوہات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ صرف سیٹ جیتنے کی اہلیت کو امیدوار کے انتخاب کا پیمانہ نہیں بنایاجانا چاہئے۔ جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس ایس راویندر بھٹ کی دو رکنی بنچ نے مفاد عامہ میں اشوینی اپادھیائے کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے سیاسی پارٹیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اب انتخابی میدان میں اترنے والے امیدواروں کے سارے  مجرمانہ ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کریں اور اس کیلئے ہر ذر یعہ وابلاغ کا استعمال کریں ۔ سپریم کورٹ نے سختی کے ساتھ حکم دیا ہےکہ امیدواروں کے جو بھی کریمنل ریکارڈ ہیں ان سب کو پارٹیاں اپنی ویب سائٹ پر جاری کریں ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ لیڈروں اور امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ کواخباروں میں بھی شائع کیا جانا لازمی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ محض کامیابی کیلئے مجرمانہ پس منظر رکھنے والے امیدوار کو ترجیح نہیں دی جاسکتی۔ سپریم کورٹ نے سیاسی پارٹیوں سے سوال کیا کہ آخر کیا مجبوری ہوتی ہے کہ اچھی شبیہ والے لیڈران کو چھوڑ کر مجرمانہ رجحان والے کو ٹکٹ دینا پڑتا ہے ؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK