• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۲۵ءمیں مسافر گاڑیوں کی خردہ فروخت۷ء۹؍ فیصد بڑھ کر۷۵ء۴۴؍ لاکھ تک پہنچی

Updated: January 06, 2026, 9:01 PM IST | New Delhi

ملک میں مسافر گاڑیوں کی خردہ فروخت ۲۰۲۵ء میں ۷ء۹؍فیصد بڑھ کر۷۵ء۴۴؍ لاکھ تک پہنچ گئی۔ گاڑیوں کے ڈیلر تنظیموں کے وفاق ’فاڈا‘ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں کل۲۸۱۶۱۲۲۸؍ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

Cars.Photo:INN
کار کی فروخت۔تصویر:آئی این این

ملک میں مسافر گاڑیوں کی خردہ فروخت  ۲۰۲۵ء میں ۷ء۹؍فیصد بڑھ کر۷۵ء۴۴؍ لاکھ تک پہنچ گئی۔  گاڑیوں کے ڈیلر تنظیموں کے وفاق ’فاڈا‘ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں کل۲۸۱۶۱۲۲۸؍ گاڑیاں فروخت ہوئیں جو ۲۰۲۴ء کے مقابلے میں ۷۱ء۷؍  فیصد زیادہ ہے۔ اس میں مسافر گاڑیوں کی فروخت ۷ء۹؍ فیصد بڑھ کر۴۴۷۵۳۰۹؍ یونٹ تک پہنچ گئی۔ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت ۲۴ء۷؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۲۰۲۹۵۶۵۰؍ یونٹ رہی۔
فاڈا کے صدر سی ایس وگنیشور نے کہا کہ سال کے دوران جنوری تا اگست کی کہانی بالکل مختلف رہی جبکہ ستمبر تا دسمبر کی صورتحال الگ تھی۔ پہلے آٹھ مہینوں میں مانگ میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، لیکن اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اگلی نسل کی اصلاحات کے اعلان کے بعد چھوٹی کاروں،۳۵۰؍ سی سی سے کم کے دو پہیہ گاڑیوں، تین پہیہ گاڑیوں اور اہم تجارتی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے آخری چار مہینوں میں آٹو انڈسٹری نے زبردست پرواز کی۔ خاص بات یہ رہی کہ مسافر گاڑیوں (کار، یوٹیلیٹی وہیکل اور وین) کے شعبے میں دیہی علاقوں کی خردہ مانگ شہری علاقوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے بڑھی۔ شہری علاقوں کی شرح نمو۰۸ء۸؍ فیصد اور دیہی علاقوں کی ۳۱ء۱۲؍ فیصد رہی۔ 

یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناوت ایک سال بعد سیٹ پر واپس،’’ بھارت بھاگیہ ودھاتا ‘‘پر کام شروع

سال کے دوران تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت۲۱ء۷؍ فیصد بڑھ کر۱۳۰۹۹۵۳؍ یونٹ اور تجارتی گاڑیوں کی فروخت۷۱ء۶؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۱۰۰۹۶۵۴؍ یونٹ تک پہنچ گئی۔ اچھے مانسون اور جی ایس ٹی میں کمی کے باعث ٹریکٹروں کی فروخت ۵۲ء۱۱؍  فیصد کے مضبوط اضافے کے ساتھ۹۹۶۶۳۳؍ یونٹ رہی۔ 

یہ بھی پڑھئے:شریاس ایّر کی شاندار واپسی، ممبئی نے ہماچل کو ۷؍ رن سے شکست دی

فاڈا کے مطابق ڈیلروں کا رجحان مثبت بنا ہوا ہے اور وہ اس سال فروخت میں مزید اضافے کی امید ظاہر کر رہے ہیں۔ دسمبر ۲۰۲۵ء میں سالانہ بنیاد پر مسافر گاڑیوں کی فروخت ۶۴ء۲۶؍ فیصد بڑھ کر۳۷۹۶۷۱؍ یونٹ رہی، حالانکہ یہ نومبر ۲۰۲۵ء کے مقابلے میں کم ہے۔ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت۱۳۱۶۸۹۱؍  یونٹ رہی۔ یہ دسمبر ۲۰۲۴ء سے۵۰ء۹؍ فیصد زیادہ ہے، لیکن نومبر ۲۰۲۵ء کے مقابلے میں اس میں ۲۸ء۴۸؍ فیصد کی بڑی کمی آئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK