Inquilab Logo

ہر حال میں نئی عالمی جنگ سے بچنا چاہئے:ولادیمیر پوتن

Updated: May 10, 2022, 9:24 AM IST | Moscow

دوسری عالمی جنگ میں کامیابی کی سالگرہ پر روسی صدر کی تلقین،یوکرین پر کارروائی کو حق بجانب قرار دیا،فوجیوں سے کہا:آپ اپنی زمین کا دفاع کررہے ہیں

Russian President Vladimir Putin, accompanied by senior military officers, pays homage to the soldiers` memorial.
روسی صدر ولادیمیر پوتن اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ فوجیوں کی یادگار پرگلہائے عقیدت پیش کرنے جاتے ہوئے

:روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہےکہ یوکرین میں روس کی عسکری کارروائی مغرب کی پالیسیوںکا ردعمل ہے۔پوتن کے مطابق ڈونباس خطے میںیوکرینی افواج کے خلاف لڑنے والے فوجی در اصل اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں۔
 روسی صدر ولادیمیرپوتن نے دوسری عالمی جنگ میںنازیوں کے خلاف ریڈ آرمی کی کامیابی کے۷۷؍سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈسےخطاب کرتے ہوئے نازی جرمنی کےخلاف ریڈ آرمی کی جنگ کاموازنہ روس کی یوکرین میں عسکری کارروائی سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کی عسکری مہم ممکنہ جارحیت کو کچلنے کا بر وقت اقدام تھا۔
پوتن کی جانب سے روسی فوجیوں کی تعریف
 اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نےکہا کہ روسی فوجی ملک کی سیکوریٹی کی خاطر یوکرین میں لڑ رہے ہیں۔تقریب میں یوکرینی جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ پریڈ کے موقع پر روسی صدر نے کہا کہ یوکرین نےنیٹوکے ہتھیاروں کے ذریعے اپنے آپ کو مسلح کر لیا ہے لہٰذا یہ روس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر پوتن نے وہاں موجود ہزاروں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی نازیوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئےہیں۔ انہوں نے کہا،’’لیکن یہ انتہائی اہم ہےکہ دنیا کو ایک مرتبہ پھر عالمی جنگ کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بہت کچھ کیا جانا چاہیے۔‘‘
 فوجیوں سےخطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا،’’آپ اپنی زمین کا دفاع کر رہے ہیں۔ ہر سپاہی اور فوجی کی ہلاکت ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔ ریاست متاثرہ خاندانوں کا ہر ممکن طریقے سے خیال رکھےگی۔‘‘ روسی صدر نےاپنی تقریر کا اختتام ایک زور دار نعرے کے ساتھ کیا۔ ان کا کہنا تھا،’’روس کے لیے کامیابی۔‘‘
روس کا کامیابی کا سہرا نہیں لینے دیں گے:زیلنسکی 
 دوسری جانب یوکرین کے صدر ولاديمير زیلنسکی کاکہنا تھاکہ ان کا ملک روس کو دوسری عالمی جنگ کی کامیابی کا سہرا نہیں لینے دے گا۔ زیلنسکی نے کہا، ’’آج ہم نازیوں کے خلاف کامیابی کا دن منا رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے دیگر قوموں کےساتھ مل کر ہٹلر مخالف اتحاد کے ذریعے نازیوں کو شکست دی۔ اور ہم کسی اور کو اس کامیابی کا سہرا لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘ 
 یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے کئی اضلاع اورشہر روسی حملوں کی زد میں ہیں۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران یوکرین نے ان علاقوں سے نازی فوجیوں کا صفایا کر دیا تھا۔

russia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK