Inquilab Logo

مدھیہ پردیش میں گورنرنے سرکاری پروگرام میں جےشری رام کے نعرے لگوائے

Updated: August 20, 2022, 11:29 AM IST | Inquilab News Networks | Agar Malwa

مدھیہ پردیش میں گورنر نے سرکاری پروگرام میں  جے شری رام کے نعرے لگوائے، نہ لگانے والوں کو دھمکایا

manun patel .Picture:INN
گورنر منو بھائی پٹیل ۔ تصویر:آئی این این

سیکولر ہندوستان  کی ریاست مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے جمعہ کو ایک سرکاری پروگرام میں نہ صرف خود جے شری رام کے نعرے لگوائے بلکہ جواب میں آواز کم آنے پر دھمکی بھی دی کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ کون لوگ نعرہ نہیں  لگارہے ہیں۔  یہ واقعہ جمعرات کا ہے جس کاویڈیو منظر عام پر آگیا ہے۔گورنر آگر مالوا کے لسولڈیا گوپال گاؤں  کے سرکاری اسکول میں موجود تھے۔ یہاں  وہ ہیلتھ کیمپ، آنگن واڑی مرکز اور پی ایم آواس یوجنا کے تحت تعمیر ہونےوالے گھروں کودیکھنے آئے تھے۔  اس دوران انہوں نے یہاں  ’’با با بیج ناتھ مہادیو مندر‘‘ میں ماتھا بھی ٹیکا۔  اسکول میں  منعقدہ پروگرام کا جو  ویڈیو دینک بھاسکر نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے،اس  میں دیکھا جا سکتاہے کہ گورنر منگو بھائی پٹیل پروگرام کے دوران اسٹیج سے جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔  جواب میں وہ جوش  نظر نہ آنے پر وہ اسٹیج  سے یہ بھی کہتے ہوئے سنے جاسکتے  ہیں کہ ’’کون نہیں بول رہاہے، یہاں پر مجھے سب دکھائی دے رہاہے۔‘‘ دینک بھاسکر کے مطابق اس  نے اس سلسلے میں گورنر ہاؤس سے رابطہ کیا ہے مگر کوئی جواب  نہیں ملا ہے۔  واضح رہے کہ گورنر کی حیثیت سے سرکاری پروگرام کے دوران منو بھائی پٹیل کا یوں  مذہبی نعرے بلند کرنا قابل اعتراض ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK