Inquilab Logo

نوی ممبئی میں پاؤ کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو دشواری،ناشتہ کا انتظام کرنا مشکل

Updated: February 08, 2023, 7:32 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

بیکرس اسوسی ایشن آف نوی ممبئی کی میٹنگ کے بعد۶؍ پاؤ کی لادی ۹؍ روپے سے بڑھا کر ۱۰؍ روپے ، ۱۲؍ پاؤکی قیمت ۱۸؍ سے ۲۰؍ روپے اور جمبو لادی پاؤ کی قیمت ۲۰؍ سے ۲۲؍ کردی گئی

Pav is being prepared in a bakery.
ایک بیکری میں پا ؤ تیار کیا جارہا ہے۔(تصویر: انقلاب)

وی ممبئی  میں پاؤ کی قیمتوں میں اضافے  سے عوام کو دشواری ہورہی ہے۔   پیر  سےنوی ممبئی  میں پاؤ کے پھیری والوں کو  ایک لادی پاؤ ۹؍ روپےسے بڑھا کر ۱۰؍ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ پھیری والوں  کے علاوہ اسٹورس میں ایک لادی پاؤ کی قیمت ۱۳؍ روپے مقرر کی گئی ہے ۔    قیمتوں میں اضافے سےشہریوں کیلئے ناشتے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیا  ہے۔  اس سلسلے میں ایک شہری نے بتایا کہ’’ دیگر چیزوںکی مہنگائی پہلےسے بڑھ رہی تھی، اب ایک بار پھر عام آدمی کی جیب پر پاؤ کی بڑھتی قیمتوں کا ا ثر ہوگا۔ اب صبح کا ناشتہ بھی  مہنگا ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ممبئی میں بہت بڑے پیمانے  پر غریب  وڑا پاؤ  پر گزر بسرکرتے تھے ۔ ان کی جیب پر بوجھ پڑے گااور پاؤ کی قیمت بڑھنے سے ووڑاپاؤ اور پاؤ بھاجی کیلئے شہریوں کو  زائد پیسے دینے ہوں گے۔ ‘‘نوی ممبئی  میں بیکری کے مالک اور بیکرس اسوسی ایشن آف نوی ممبئی کے صدر اکبر شیخ نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’ ’بیکریوں میں استعمال ہونے والا  میدہ ، جلانے کی لکڑیاں ، ڈیزل اور دوسری چیزوں کی قیمتوں میں  بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگیا ہے، اس لئے بیکری والوں کے پاس اس کے سوا اب کوئی چارہ نہیں رہ گیا  ہے کہ پاؤ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے ۔  ویسے بھی  پاؤ کی قیمت اس وقت اضافہ کیا جاتا ہے جب بیکریوں کے کاروبار میں نقصان ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔‘‘
  اسوسی ایشن کے صدر اکبر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ’’میدہ کے علاوہ پاؤ میں استعمال ہونے والی تمام چیزوں کی قیمتیں مسلسل  بڑھ رہی ہیں لیکن  پاؤ کی قیمت میں کافی دنوں کے بعد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جن بیکریوں میں پاؤکے علاوہ دوسری چیزیں تیار کی جاتی ہیں ، ان بیکریوں میں بننے والی اشیاء  کی قیمت مالکان وقتاً فوقتاً خود  بڑھالیتے ہیں ۔‘‘ 
 پاؤ کی قیمتوں میں اضافہ سے پہلے گزشتہ دنوں نوی ممبئی کے کوپر کھیرنے ہال میں بیکرس اسوسی ایشن آف نوی ممبئی  نے  میدہ ،  خمیر  اور ڈیزل جیسی چیزوں کے بڑھتے ہوئے داموں پر میٹنگ منعقد کی گئی تھی اور اس میٹنگ میں نوی ممبئی کے ۵۵؍ بیکری والے شامل ہوئے تھے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ   ۶؍ فروری سے  ایک لادی پاؤ کی قیمت پھیری والوں کیلئے  ۱۰؍ روپے  ہوگی  ۔  دکانوں اور اسٹورس پر کم سے کم  ۱۳؍ اور زیادہ سے زیادہ ۱۵؍ روپے میں  فروخت  کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اسی طرح ’ لارٹ پاؤ‘ جس میں ۱۲؍ پاؤ ہوتا ہے اس کی قیمت  ۱۸؍ سے ۲۰؍  روپے  اور جمبو لادی ۲۰؍ روپے سے  بڑھا کر ۲۲؍ روپے کردی گئی  ۔ 

pav price Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK