Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین کا ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم

Updated: March 09, 2026, 7:12 PM IST | Beijing

ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کو ۱۰؍ روز ہو رہے ہیں اور فریقین کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور سینکڑوں ہی زخمی ہوچکے ہیں۔

Oil Rig In China.Photo:INN
چین میں آئیل رگ ۔تصویر:آئی این این

 ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔  ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کو ۱۰؍ روز ہو رہے ہیں اور فریقین کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور سینکڑوں ہی زخمی ہوچکے ہیں۔ 
اس جنگ کے ساتھ ہی ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کیے جانے کے سبب تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس صورتحال کے تناظر میں چین نے ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور ریفائنریز کو ملکی ضروریات کو مقدم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 
چین نے ملک کی بڑی ریفائنریز کو ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات روکنے کا حکم دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چین نے ریفائنریز کو ملکی ضروریات مقدم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔  رپورٹ کے مطابق جاپان، انڈونیشیا، ہندوستان سمیت کئی ممالک ریفائنریز کی پیداوار میں کمی اور برآمدات عارضی معطل کرچکے ہیں۔ جب کہ چین خطے میں ایندھن کی ترسیل کرنے والے بڑے برآمد کنندگان میں شامل نہیں ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ : عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ۱۱۷؍ ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی
 مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت۱۱۷؍ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جو جولائی   کے بعد بلند ترین سطح ہے۔  تفصیلات کے مطابق ایران میں جاری حالیہ جنگ نے عالمی توانائی کی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور جولائی  ۲۰۲۲ء کے بعد یہ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد سوریہ کمار یادو کا اگلا ہدف: اولمپکس ۲۰۲۸ء میں گولڈ میڈل

حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً ۳۰؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ۲۱ء۲۹؍ فیصد اضافے کے ساتھ۱۱۷؍ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔  اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں  ۹ء۲۶؍فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت  ۶ء۱۱۷؍ ڈالر ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:شکیرا کا جادو، ممبئی میں مانگ کو دیکھتے ہوئے کنسرٹ اب ۲؍ دن

اس سے قبل قیمتوں میں اس ہوشربا اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان ایرانی فوج نے دشمن ممالک کو براہِ راست وارننگ دی۔  ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’اگر دشمن تیل کی قیمت ۲۰۰؍ ڈالر فی بیرل سے زائد برداشت کرنے کی سکت رکھتا ہے، تو وہ اس کھیل  کو جاری رکھے۔ دشمن جب تک تیل کی ان بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھا سکتا ہے، تب تک جنگ جاری رکھے۔‘‘ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو تیل کی قیمتیں ایرانی فوج کے بتائے ہوئے ہدف (۲۰۰؍ ڈالر) تک بھی پہنچ سکتی ہیں، جس سے دنیا بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور عالمی سپلائی چین مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK