کوئلہ وزارت کے مطابق کوئلہ پروڈیوسر کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار میں اضافہ بھی اکتوبر میں۱۷؍ فیصد سے زیادہ رہا
EPAPER
Updated: November 25, 2022, 10:27 AM IST | Agency | New Delhi
کوئلہ وزارت کے مطابق کوئلہ پروڈیوسر کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار میں اضافہ بھی اکتوبر میں۱۷؍ فیصد سے زیادہ رہا
ملک میں کوئلے کی پیداوار اکتوبر میں۴۴ء۸؍ کروڑ ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے۱۸؍ فیصد زیادہ ہے۔ کوئلہ وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک ریلیز کے مطابق کوئلہ پروڈیوسر کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار میں اضافہ بھی اکتوبر میں۱۷؍ فیصد سے زیادہ رہا۔ وزارت نے اس ماہ کے آخر تک گھریلو کوئلے سے چلنے والے تھرمل پاور پلانٹس کے لئے ۳؍ کروڑ ٹن ایندھن کا ذخیرہ تیارکرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔۳۱؍ مارچ۲۰۲۳ء کے آخر تک۴ء۵؍ کروڑ ٹن تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ سمندری راستوں سے کوئلے کی نقل وحرکت کو فروغ دینے کے لئے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، بجلی کی وزارت، وزارت ریلوے اور کوئلہ مشترکہ طورپرکام کر رہی ہیں۔بیان کے مطابق، ۲۰۲۲ء کے پہلے ۷؍ مہینوں میں روزانہ اوسط ریک کی دستیابی میں۹؍ فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے، جس سے کوئلے کی لوڈنگ میں اضافہ کرکے اسٹاک کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ بجلی کی وزارت ریل اور سڑک کے ذریعے کوئلے کی نقل و حمل میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔