Inquilab Logo

ناندیڑ ضلع کی تین گرام پنچایتوں کےانتخابات میں کانگریس سب سےزیادہ سیٹوں پرکامیاب

Updated: January 20, 2022, 8:44 AM IST | Zaid A Khan | nanded

نائیگاؤں اور اردھاپور میں کانگریس کو مکمل اکثریت جبکہ ماہور میں این سی پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری

Winning Congress candidates and their supporters celebrating.
جیتنے والے کانگریس امیدوار اور ان کے حامی جشن مناتے ہوئے ۔(تصویر،انقلاب)

:ریاست کے کابینی وزیر اشوک چوان کا گڑھ مانے جانے والے ناندیڑ ضلع کی ۳؍ گرام پنچایتوں میں ہوئے انتخابات میں کانگریس نے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔تینوں نگر پنچایت انتخابات میں سب سے زیادہ یعنی۵۱؍ میں  سے ۳۳؍ سیٹیں جیت کر کانگریس پارٹی نے پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ بی جے پی کو محض ۳؍ سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا  ۔ ناندیڑ کے نائیگاؤں ،اردھاپور اور ماہور ان تینوں نگر پنچایتوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا بدھ کو اعلان کیا گیاہے ۔نائیگاؤں اور اردھاپور میں کانگریس کو مکمل اکثریت حاصل ہوگئی ہے جبکہ ماہور میں این سی پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔ یہاں بھی کانگریس اقتدار کے قریب ہے ۔ماہور میں اقتدار کی چابی شیوسینا کے پاس ہے ۔اردھاپور میں کانگریس کو۱۷؍ میں  سے۱۰؍ سیٹوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ یہاںایم آئی ایم  تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے دوسری بڑی پارٹی بن گئی ہے ۔بی جے پی کو دو ،این سی پی کو ایک اور ایک آزاد امیدوار نے بھی کامیابی درج کی ہے ۔نائیگاؤں نگر پنچایت میں کانگریس نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہےجہاںسبھی۱۷؍سیٹوں پر کانگریس نے یکطرفہ کامیابی حاصل کرکے بی جے پی اور شیوسینا کو دھول چٹا دی ۔بی جے پی ایم ایل اے راجیش پوار نے یہاں پارٹی کو کامیابی دلانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا تھا لیکن تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی کو شکست کا سامنا کرناپڑا ۔نگر پنچایت  الیکشن میں کانگریس کو ملنے والی سبقت سے عوام کے دلوںمیں بی جے پی کیخلاف پائی جانے  والی ناراضگی ظاہر ہورہی ہے ۔نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب ہونے والے امیدواروں اور ان کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا ۔انتخابی نتائج سے کانگریس قائدین کے حوصلے بلند ہے ۔کانگریس کے ریاستی نائب صدر امر ناتھ راجورکر نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج اس بات کی علامت  ہیں کہ لوگ بی جے پی سے ناراض اور انہیں اقتدار میں دیکھنا نہیں چاہتے ۔کانگریس پر لوگوں نے ایک مرتبہ پھر سے بھروسہ کیا ہے اسلئے پارٹی لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہرممکن کوشش کرے گی ۔

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK