Inquilab Logo

یوپی میں۲۰۲۴ء کیلئے مسلم ووٹروں کو رِجھانے کی کوشش ابھی سے تیز

Updated: October 22, 2022, 11:02 AM IST | Jeelani Khan Aleg | Lucknow

’پسماندہ مسلم سمیلن‘ کے ذریعہ بی جےپی بھی مسلمانوں  کے ایک طبقے پر ڈورے ـڈالنے میں مصروف، سماجوادی فکر مند

A visionary program of the Backward Muslim Sammelan in Lucknow was not very successful. .Picture:INN
لکھنؤ میں پسماندہ مسلم سمیلن کا ایک منظر۔ یہ پروگرام بہت زیادہ کامیاب نہیں رہا۔ ۔ تصویر:آئی این این

ء۲۰۲۴ء کے پارلیمانی الیکشن کیلئے ا تر پردیش میں جہاں سے پارلیمنٹ کی ۸۰؍ سیٹیں ہیں، سیاسی پارٹیاں ابھی سے سرگرم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے سماجوادی پارٹی کی فکر مندی بڑھ گئی ہے۔ ۲۰۱۴ء اور ۲۰۱۹ء میں اتر پردیش میں ایک بھی مسلم امیدوار نہ اتارنے والی بی جےپی بھی اس بار ’پسماندہ مسلمانوں ‘ کی شکل میں مسلمانوں کے ایک طبقے پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ دوسری طرف مسلمانوں کے مسائل پر سماجوادی پارٹی کی خاموشی کی وجہ سے ایس پی سے ناراض مسلمانوں  کا ایک بڑا طبقہ  متبادل کی تلاش میں ہے  جسے بی ایس پی اپنے خیمے میں  شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔   بی جے پی نے پسماندہ مسلم سمیلن کا انعقاد شروع کردیا ہے ، جبکہ بی ایس پی مسلم لیڈروں کو جوائن کرارہی ہے اور مزید مسلم لیڈروں پر نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہے۔اسے اس منصوبہ میں گزشتہ دنوں بڑی کامیابی بھی ملی اور مغربی یوپی میں خاصے اثر رکھنے والے عمران مسعودسائیکل سے اتر کر ہاتھی پر سوار ہوگئے۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی نظر بھی مسلم ووٹوں پر ہے مگر ابھی یہ دونوں  خاموش حکمت عملی میں لگی ہوئی ہیں۔ ان  سرگرمیوں  سے سماجوادی پارٹی میں بے چینی بڑھ گئی  ہے۔  ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں گزشتہ دنوں بی جے پی اقلیتی مورچہ نے پسماندہ مسلم سمیلن منعقد کرکے سماجوادی پارٹی کو فکر مند کردیا ہے۔بی جے پی کی نظر اُن پسماندہ مسلمانوں پر ہے جن کا حصہ  مسلم آبادی میں ۷۰؍فیصد سے زائد ہے تاہم  مسلمان ذات برادری سے  بالاتر ہوکر ووٹ دیتے ہیں، اس لئے بی جےپی کو بہت زیادہ کامیابی ملنے کی امید نہیں ہے۔ راجدھانی میں منعقد  بی  جے پی کا یہ سمیلن بہت کامیاب نہیں  رہا مگر بی جے پی  کا  اس طرح کا یہ پہلا بڑا پروگرام کہا جاسکتا ہے جو مسلمانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔دوسری طرف، بی ایس پی سپریمو کی نظر سماجوادی پارٹی کےا ن مسلم لیڈروں پر ہے جو اکھلیش سے ناراض ہیں۔انہوں نے پوروانچل کے قد آور لیڈرشاہ عالم عرف گڈو جمالی کو پہلے ہاتھی پر بٹھایا اور اب مغربی یوپی کے طاقتور لیڈرعمران مسعودکو اپنے خیمہ میں کرلیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK