Inquilab Logo

کئی ریاستوں کےاسمبلی انتخابات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے گیس سلنڈروں کی قیمت ۲۰۰؍ روپے کم کردی

Updated: August 30, 2023, 9:40 AM IST | new Delhi

قیمتوں میں تخفیف فوری طور پر نافذ ، اجولا اسکیم کے تحت سلنڈر لینے والوں کو دگنا فائدہ، ۴۰۰؍ روپے کم ہوںگے ، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اسے ’رکھشا بندھن ‘ کا تحفہ قرار دیا، اپوزیشن نے اسمبلی انتخابات کے سبب فیصلہ کا الزام عائد کیا

The budget of the citizens was damaged due to the high cost of gas cylinders, now it is hoped that there will be some relief
گیس سلنڈر کی مہنگائی سے شہریوں کا بجٹ بگڑ گیا تھا ، اب امید ہے کہ معمولی راحت ملے گی

 مرکزی حکومت نے اونم اور رکھشا بندھن کے موقع پرملک کے۳۳؍کروڑ ایل پی جی صارفین کو تحفہ دیتے ہوئے فی سلنڈر قیمت میں ۲۰۰؍روپے کی کمی کرنے اور ۷۵؍لاکھ نئے اُجولا کنکشن جاری کرنے کا اعلان کیا۔یہ فیصلہ یہاں وزیر اعظم  مودی کی صدارت میں  منعقدہ کابینہ میٹنگ میں کیا گیا۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  اس تعلق سے پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بتاتے  ہوئے کہا کہ ملک کی بہنوں کو تحفہ کے طور پر وزیر اعظم مودی کا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُجولا یوجنا کے مستفیدین کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔ انہیں ۲۰۰؍ روپے کی موجودہ سبسیڈی کے ساتھ ہی ۲۰۰؍ روپے کی مزید کمی کا فائدہ بھی ملے گا۔ اس سے ان کے  ۴۰۰؍روپے بچیں گے۔
 انوراگ  ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک میں ۷۵؍ لاکھ نئے اجولا گیس کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح پردھان منتری اجولا یوجنا کے مستفیدین کی تعداد ۱۰؍ کروڑ ۳۵؍لاکھ ہو جائے گی۔حکومت نے صارفین کے  لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی ہے اور اس کیلئے انڈین آئل، ایچ پی سی ایل اور بی پی سی ایل کو سبسیڈی دی جائے گی۔اس وقت ممبئی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت۱۰۵۲؍ روپے ہے اوراس کی قیمت ۲۰۰؍ روپے کم ہوجانے پر یہ ۸۵۱؍ روپے میں دستیاب ہو گا۔  یاد رہے کہ تمام مارکیٹنگ کمپنیوں نے جولائی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ۵۰؍ روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس سے قبل مئی میں قیمتوں میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا تھا۔
 گیس سلنڈروں کی قیمت میں تخفیف  پر اپوزیشن نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگریس نے اس تعلق سے کہا کہ عوام کو راحت دینے والے کسی بھی فیصلہ کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے لیکن اس کے وقت پر بھی غو ر کیا جانا چاہئے ۔ پارٹی کے مطابق چونکہ اگلے کچھ میں ماہ میں کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہیں جہاں عوام مہنگائی سے بے حال ہیں اس لئے مرکز کو یہ فیصلہ مجبوراً کرنا پڑا۔ ۹؍ سال سے عوام پر مہنگائی مسلط ہے جسے اتنے معمولی قدم سے دور نہیں کیا جاسکتا ۔

gas price Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK