Inquilab Logo

پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارش کے مدنظر ۱۴؍ ریاستوں کو۶۱۹۵ ؍ کروڑ روپےجاری

Updated: September 12, 2020, 3:10 AM IST | New Delhi

مرکزی حکومت نے ۱۵؍ ویں مالیاتی کمیشن کی سفارش کے بعد پوسٹ ڈیولیوشن ریونیو ڈیفسیٹ گرانٹ کی چھٹی مساوی ماہانہ قسط کے طور پرجمعہ کو۱۴؍ ریاستوں کو۶۱۹۵ء۰۸؍ کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔

Nirmala Sitahaaman. Photo: INN
نرملا سیتا رمن۔ تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت نے ۱۵؍ ویں مالیاتی کمیشن کی سفارش کے بعد پوسٹ ڈیولیوشن ریونیو ڈیفسیٹ گرانٹ کی چھٹی مساوی ماہانہ قسط کے طور پرجمعہ کو۱۴؍ ریاستوں کو۶۱۹۵ء۰۸؍ کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس رقم سے کووڈ ۱۹؍ بحران کے دوران ان ریاستوں کواضافی وسائل مہیا ہوں گے۔وزارت نے کہا کہحکومت نے ۱۰؍ ستمبر کو ۱۴؍یاستوں کو۶۱۹۵ء۰۸؍ کروڑ روپئے جاری کیے جو ۱۵؍ ویں فائنانس کمیشن کی سفارش کردہ پوسٹ انوولیوشن ریونیو ڈیفسیٹ گرانٹ کی چھٹی مساوی ماہانہ قسط کے طور پر جاری کئے گئے ہیں ۔
  قابلِ غور ہے کہ بجٹ میں ۲۱۔۲۰۲۰ء کیلئے ٹیکسوں میں ریاستوں کا حصہ ۷ء۸۴؍ ٹریلین روپے طے گیا تھا۔ ۱۵؍ ویں فائنانس کمیشن نے ریاستوں کیلئے ۴۱؍ فیصد اور جموں وکشمیر کے نو تشکیل شدہ خطوں اور لداخ کے لئے ایک فیصد حصہ کی سفارش کی تھی۔اس سے قبل ۱۴؍ویں فائنانس کمیشن نے ریاستوں کو ٹیکس میں ۴۲؍ فیصد حصہ د ینے کی سفارش کی تھی۔ ۱۵؍ویں فائنانس کمیشن کی اقتصادی مشاورتی کونسل نے وزارت خزانہ کو اگلے ۴؍ سالوں کے مقابلہ میں مالی سال۲۱۔۲۰۲۰ء اور۲۲۔۲۰۲۱ء کو مختلف طور پر دیکھنے کی تجویز دی تھی۔ریاستوں کو کم محصول وصول کرنے پر جی ایس ٹی معاوضے کی فراہمی میں مرکز کو در پیش مشکلات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائنانس کمیشن کے ساتھ مشاورتی کونسل کے آن لائن اجلاس کے دوران کونسل کا موقف تھا کہ فانانس کمیشن کو بے مثال غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ مشاورتی کونسل جی ڈی پی سے متعلق سرکاری قرض میں بہت تیزی سے اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیاہے۔
  وہیں گزشتہ دنوں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا کہنا تھا کہحکومت نے کووڈ ۱۹؍ کی وبا کے دوران بھی طویل عرصے سےزیر التواء کئی اصلاحات کو آگے بڑھایا ہے۔حکومت معیشت کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کرنے کے لئے بھی پُر عزم ۔ وزیر خزانہ کے مطابق کووڈ ۱۹؍کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت نے نچلی سطح پرمائکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سمیت مختلف شعبوں پر کو مراعات دے کرخود کفیل ہندوستان کی راہ پر گامزن ہے ۔حکومت معیشت میں تیزی اور مسلسل بہتری کو یقینی بنانے کے لئے صنعتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔نجی کمپنیوں کو ہر شعبے میں مسابقت کو فروغ دینے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK